Jharkhand

دھنباد میں درجنوں مکانات پر بلڈوزرچلا

48views

ریلوے کی زمین سےہٹائی گئی تجاوزات

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 30 دسمبر:۔ ضلع کے موگما ریلوے کراسنگ کے قریب قائم مکانات کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔ آسنسول ڈی آر ایم کی ٹیم آر پی ایف فورس کے ساتھ سوموار کو شیو دنگل ریلوے کی زمین پر پہونچی تاکہ اسے آسنسول ریلوے ڈویژن کی طرف سے تجاوزات سے آزاد کرایا جا سکے۔ ڈی آر ایم کی ٹیم کی نگرانی میں تین بلڈوزر کی مدد سے درجنوں مکانات مسمار کر دیے گئے۔ اپنے گھروں پر بلڈوزر چلتے دیکھ کر برسوں سے وہاں رہنے والے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اس موقع پر مکان خالی کرانے آئے اہلکاروں کو بھی لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دو روز قبل محکمہ ریلوے نے اطلاع دی تھی کہ سب کو تجاوزات ہٹانی ہیں۔ پیر کی صبح وہ اچانک آئے اور بلڈوزر چلانا شروع کر دیا۔ ہمیں کچھ اور وقت ملنا چاہیے تھا۔ ہماری بحالی کا انتظام ہونا چاہیے تھا، جو کسی نے نہیں کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.