National

’قومی پرچم زمین پر نہ پھینکیں‘، وزارت داخلہ نے ریاستوں سے کی فلیگ کوڈ آف انڈیا پر عمل کرنے کی گزارش

221views

یومِ جمہوریہ کے پیش نظر پورے ملک میں حب الوطنی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جگہ جگہ ہندوستانی پرچم بازاروں میں فروخت ہوتے اور دکانوں میں ٹنگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کئی بار یہ پرچم زمین پر گرے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سمیت حکومت ہند کی وزارتوں سے ’فلیگ کوڈ آف انڈیا‘ پر سختی سے عمل کرانے کی گزارش کی ہے۔

Ahead of Republic Day, Ministry of Home Affairs has issued a circular to states/Union territories to ensure that on the occasions of important national, cultural and sports events, flags used by the public, made of paper are not discarded or thrown on the ground after the event.… pic.twitter.com/RWDs9CQLo3

— ANI (@ANI) January 19, 2024

دراصل وزارت داخلہ نے ایک خط جاری کر سبھی ذمہ دار اداروں کو یہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ ملک میں مختلف تقاریب پر عوام کے ذریعہ قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں، ایسے میں تقاریب کے بعد انھیں زمین پر نہ پھینکا جائے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پرچم کو ذاتی طور پر اس کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے ہی نمٹایا جانا چاہیے۔ سبھی سرکاری دفاتر سے ترنگے کا احترام کرنے سے متعلق عوامی بیداری پروگرام چلانے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت بحالی کے خلاف داخل عرضی خارج، سپریم کورٹ نے عرضی دہندہ پر لگایا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

اس خط میں وزارت نے لکھا ہے کہ ہندوستانی قومی پرچم ہمارے ملک کے لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے اور اس لیے اسے احترام دینا چاہیے۔ قومی پرچم کے تئیں ہمہ جہت لگاؤ، احترام اور وفاداری دیکھنے کو ملتی ہے۔ پھر بھی قومی پرچم پر نافذ ہونے والے قوانین، رسوم و روایات سے متعلق لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں و ایجنسیوں کے درمیان اکثر بیداری کی کمی دیکھی جاتی ہے۔ اس لیے لوگوں کو قومی پرچم کے تئیں بیداری لانی چاہیے۔ اس کے لیے سبھی ریاستوں کو قدم اٹھانا چاہیے۔

Follow us on Google News