41
میلبورن، 15 جنوری (یو این آئی) سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے بدھ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال کے جمائم فاریا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ سربیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی نے آج یہاں راڈ لاور ایرینا میں تین گھنٹے تک چلے مقابلے میں فاریا کو 6-1، 6-7، 6-3، 6-2 سے شکست دی۔میچ کے دوران فاریا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووچ کو کئی بار پریشان کیا۔تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹامس ماچک سے ہوگا۔