Jharkhand

دھنباد پولیس نے گینگسٹر پرنس خان کے 4 غنڈوں کو گرفتار کیا

5views

بم ، گولی، دیسی پستول برآمد: ڈی ایس پی نوشاد عالم

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 5 فروری:۔ پولیس نے گینگسٹر پرنس خان کے چار غنڈوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار ستلی بم، چار گولیاں اور ایک دیسی پستول برآمد ہوا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس دوران تمام ملزمان پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر نوشاد عالم نے بینک موڑ تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر نوشاد عالم نے بتایا کہ ایس ایس پی ایچ پی جناردنن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ افراد بینک موڈ تھانے کے علاقے میں جمع ہو کر جرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ چھاپہ مار ٹیم بینک موڈ تھانے کے قریب پہنچی تو دس سے بارہ نوجوان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔ ایسے میں ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان میں واسی پور کا آزاد عالم، گولو راوانی اور مٹکوریا علاقہ کا سونو کمار نائک اور کرکینڈ بازار کا سچن یادو شامل ہیں۔ سب کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ جس میں آزاد کے خلاف پانچ، سچن، سونو کے خلاف تین تین اور گولو کے خلاف ایک مجرمانہ معاملہ درج ہے۔ تمام ملزمان پرنس خان کے حواری ہیں۔ گرفتار ملزمان کا علاقے میں بم دھماکے کرکے دہشت پھیلانے کا منصوبہ تھا۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے اور جرائم کرنے والے مجرموں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے مجرم سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.