مسائل کو فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو دیں ہدایات
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،8؍جنوری:ڈپٹی کمشنر منجو ناتھ بھجنتری نے جنتا دربار میں لوگوں سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں سے آنے والے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کے نوٹس میں آنے والی شکایات کی جلد از جلد چھان بین کر کے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔جنتا دربار کے دوران ہی ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری کو موصول ہونے والی شکایت کے سلسلے میں متعلقہ افسران سے فون پر بات کرکے ضروری ہدایات دی گئیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام درخواستوں کی فزیکل چیکنگ کریں اور اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کریں۔ انہوں نے شکایات پر فوری ایکشن لینے اور جلد از جلد فیڈ بیک ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر مسٹر منجوناتھ بھجنتری نے بھی عوامی دربار میں آنے والے لوگوں سے وزیر اعلیٰ منئیاں سمان یوجنا کے فوائد کے بارے میں معلومات لی۔ لوگوں نے بتایا کہ اس اسکیم کا فائدہ گھر کی خواتین کو مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکیم کے تحت ملنے والے اعزازیہ کا صحیح استعمال کیا جائے۔