بھوپال، 19 اکتوبر (یو این آئی) سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سڑک اور پل کی تعمیر سے متعلق ماہرین کو ان کے کام کے شعبے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ’ویسٹ‘ سے ’ویلتھ‘ بنانے اور تعمیراتی مواد کی لاگت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے متبادل ایندھن ایک بہتر حل ہو سکتا ہے مسٹر گڈکری نے یہاں منعقدہ سڑک اور پل کی تعمیر میں جدید ابھرتے ہوئے رجحانات اور ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز دو روزہ سیمینار سے خطاب کیا ۔ تقریب کے اس افتتاحی اجلاس میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود تھے۔اپنے تقریباً ایک گھنٹے کے خطاب میں مسٹر گڈکری نے نہ صرف سب کی توجہ انتظامی کمزوریوں کی طرف مبذول کروائی بلکہ اپنے کام کے شعبے سے متعلق غلطیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے افسران کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اخراجات کو کم کرتے ہوئے معیار کو کیسے بہتر بنایا جائے یہ ملک کا ہدف ہے۔ اس سمت میں بھی ان کی کوشش ہے کہ ملک کو خود کفیل بنایا جائے۔ ملک کی ترقی میں بنیادی سہولتیں سب سے اہم سمجھی جاتی ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سب سے بڑی ترجیح ہے، اس لیے ملک اور بیرون ملک سے اچھے تجربات ہندوستان میں بھی کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مثالوں کے ذریعے سمجھایا کہ کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم اس سے ’ویلتھ کیسے بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ناگپور اور پونے میں اس سمت میں کئے گئے کئی تجربات کی مثالیں بھی دیں۔
79
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع
وزیر خزانہ نے لوک سبھا میں اقتصادی سروے 2024-25پیش کیا نئی دہلی، 31 جنوری:۔ (ایجنسی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے...
سپریم کورٹ نے داخلے کیلئے دائر درخواست پر روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تفصیلات طلب کی
درخواست دہلی میں 1050 روہنگیا پناہ گزین سے متعلق ہے نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے...
امرت کال میں حکومت تین گنا تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مرمو کا خطاب نئی دہلی، 31 جنوری (ہ س)۔ صدر...
قومی شاہراہوں کے تعمیراتی معیار کو بڑھانے اور ٹھیکیداروںکی ذمہ داری طے کرنے کے لیے کام کیا: گڈکری
مرکزی وزیر نے این ایچ اے آئی کی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کیا نئی دہلی، 31 جنوری (ہ...