Jharkhand

ارگڈا میں کانگریس پارٹی کی میٹنگ منعقد

18views

سینکڑوں لوگ کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ رام گڑھ، 16فروری: رام گڑھ ضلع کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام اتوار کو ارگڈّا کمیونٹی ہال میں کانگریس کارکنوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جھارکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش، رام گڑھ ایم ایل اے ممتا دیوی، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، سابق ایم پی ڈاکٹر پردیپ کمار بالموچھو، گئوسیوا کمیشن کے چیئرمین راجیو رنجن، سابق ورکنگ صدر شہزادہ انور، ستیش پال منجنی، ریاض انصاری، شانتنو مشرا، پرمیندر سنگھ سی پی، بلجیت سنگھبیدی وغیرہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔AJSU رام گڑھ ضلع کے نائب صدر رندھیر گپتا نے تقریب میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش اور دیگر مہمانوں نے رندھیر گپتا سمیت سینکڑوں حامیوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے نظریہ اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے متاثر ہو کر رندھیر گپتا کی پارٹی میں واپسی سے رام گڑھ ضلع میں کانگریس کافی مضبوط ہوگی۔ ان کی قیادت میں نئے نوجوان پارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے جو تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔تقریب سے سبودھ کانت سہائے، پردیپ بالموچھو، شہزادہ انور، ستیش پال منجنی، بجرنگ مہتو، سی پی سنتن، راجیو رنجن، راکیش کرن مہتو وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت رام گڑھ ضلع صدر منا پاسوان نے کی اور نظامت پنکج تیواری نے کی۔ اس موقع پر ستیش کمار، بھوگیندر ساو، بلجیت سنگھ بیدی، ارون سنہا، منوکامنا سنگھ، ریاض انصاری، شمشود خان، منجو جوشی، سشما دیوی، غریبا بھوییاں، گوپال منڈا، انیل چودھری، راہل سنگھ، دھیریندر سنگھ، ادت راج، حسینہ بانو، پرکاش کرمالی، راجو ورما، بلرام ساہو، انوپ وشوکرما، سنتوش سنگھ، محمود، جناردن پاٹھک وغیرہ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
ان لوگوں نے کانگریس کی رکنیت لی
رندھیر گپتا، حسیب انصاری، فیروز خان، حسینہ بانو، اشوک کمار، سدانند، سریندر منڈا، گور منڈا، حسین خان، راہل پرساد، سلیم انصاری، راج، چاند، دشرتھ سمیت، سونی، اتل، سنجے، پنکی، رجنی، شانتی، دینا وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.