Jharkhand

کانگریس نے جن سمواد پروگرام کے تحت کئی اضلاع میں عوامی رابطہ مہم چلائی

72views

ہم نے ہمیشہ جھارکھنڈ یوں کے حق میں بات کی ہے: کیشو مہتو کملیش

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 5اکتوبر: کانگریس کی انتخابی مہم کے تحت ریاستی کانگریس کے ذریعہ چلائے جارہے جن سمواد ابھیان۔لکشیہ 2024 کے تحت کولہان ڈویژن کے جگناتھ پور اسمبلی میں ریاستی کانگریس کے صدر کیشو مہتو کملیش شمالی چھوٹا ناگپور ڈویژن کے دھنباد، جھریا، باگھمارا میں انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین سبودھ کانت سہائے، ہزاری باغ میں ریاستی کانگریس کے سابق صدر راجیش ٹھاکر پلامو ڈویژن کے رمنا، بشن پورہ اور مجھیائوں میں لیجسلیچر پارٹی لیڈر ڈاکٹر رامیشور اورائوںجنوبی چھوٹا ناگ پور ڈویژن کے سمڈیگا،کولیبیرا میں ڈاکٹر پردیپ کمار بالموچو نے جلسوں کے ذریعے عوام لوگوں سے رابطہ کئے۔ اسی سلسلے میں جگناتھ پور اسمبلی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جھارکھنڈیوں کے مفادات کی بات کی ہے۔ اس انتخابی موسم کو جیتنے کے لیے جھارکھنڈ میں اپوزیشن کی طرف سے ساہوکاروں کی فوج کو میدان میں اتارا جا رہا ہے۔ ایسے تاجروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پچھلی بی جے پی حکومت نے زمینی اصلاحات کے قانون میں تبدیلیاں کیں اور جھارکھنڈ کے پانی، جنگل اور زمین کا کاروبار کرنے والوں کے مفادات کے لیے ایک لینڈ بینک قائم کیا۔ جھارکھنڈ میں قائم پاور پلانٹ سے بنگلہ دیش کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور واجبات کے نام پر جھارکھنڈ کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے، ایسے ووٹ کے سوداگروں کو جھارکھنڈ سے باہر نکالنا پڑے گا۔ آج ملک میں بی جے پی کی حکومت دو سرمایہ داروں اڈانی اور امبانی کی ہدایت پر چل رہی ہے اور ان کے لیے بی جے پی جھارکھنڈ میں اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ہماری مخلوط حکومت کسانوں کا 200000 روپئے کا قرض معاف کرتی ہے اور بی جے پی کسانوں پر گولی چلاتی ہے۔ میّاں سمان یوجنا سمیت گرینڈ الائنس حکومت کی جاری اسکیموں کی وجہ سے بی جے پی انتخابی مسائل پیدا نہیں کر پا رہی ہے جس کی وجہ سے اس کے لیڈر مایوس ہو چکے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.