Jharkhand

کانگریس امیدوار پورنیما نیرج سنگھ نے جھریا میں عوامی رابطہ مہم چلائی

67views

مقامی لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 11نومبر: جھریا کے ایم ایل اے اور گرینڈ الائنس کی حمایت یافتہ کانگریس امیدوار محترمہ پورنیما نیرج سنگھ نے جھریا کے رسول باغ، پیرکوباندھ، پدیاڈیہہ، بھاگا-2 نمبر، بھوئنیا پٹی، بھاگا 16، نیم پٹی کے علاوہ مختلف گائوں میں گھر گھر جاکر اور جلسوں کے ذریعہ عوامی رابطہ کرتے ہوئے انہوں نے مقامی لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ ایک وقت تھا جب صرف جھریا کو تباہ کرنے کی بات ہوتی تھی۔ لیکن ہم اپنے ورثے کو کسی قیمت پر مٹنے نہیں دیں گے۔ یہاں کے لوگوں کو محفوظ اور باوقار بحالی، سڑکیں، بجلی، پانی اور بہترین تعلیم فراہم کرنا ہمارا کام ہے اور اس کے لیے ہم نے دل و جان سے محنت کی ہے اور یہ محنت جاری رہے گی۔ ایم ایل اے نے کہا کہ جھریا کے باشندوں کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور اپنے تحفظ اور جھریا کے تحفظ کے لیے کانگریس کو ووٹ دینا ہوگا۔ ورنہ جھریا بیچ کر کھانے والے اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ انہیں کب موقع ملے گا اور ایک ایک ٹکڑا بیچ کر اپنی تجوریاں بھریں گے۔ اس موقع پر بھولا یادو، سنتوش رجک، ننھے خان، پیدو سنگھ، اروند کمار، راجیش پاسوان،شنکر رجک، راجیش سروج، گنیش پاسی، کرشنا چوہان اور ویرو پاسی سمیت سینکڑوں حامی، کارکن اور مقامی لوگ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.