National

حکومت بنتے ہی آندھرا کو خصوصی درجہ فراہم کر کے 2014 کا کام پورا کریں گے، کانگریس کا اعلان

91views

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد 2014 کے نامکمل کام کو مکمل کرے گا اور آندھرا کو خصوصی درجہ دیا جائے گا۔

جے رام رمیش نے کہا کہ 14 فروری 2014 کو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے نئی ریاست آندھرا پردیش کو 5 سال کے لیے خصوصی زمرہ کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بی جے پی لیڈر وینکیا نائیڈو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ اسے 10 سال تک بڑھا دے گی۔ دو ماہ بعد، نریندر مودی نے مقدس شہر تروپتی میں وعدہ دہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والی مودی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ درحقیقت، اس نے مالی طور پر پریشان ریاستوں کو خصوصی زمرہ کا درجہ دینے کی پالیسی کو ختم کر دیا۔ انڈین نیشنل کانگریس نے آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے جیسا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے 2024 کے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا۔ یہ ہماری ضمانت ہے۔

دریں اثنا، جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا، ’’اتر پردیش کے مہاراج گنج، بانسگاؤں، میرٹھ، مظفرنگر سیٹوں پر ضلع افسران کو فون کر کے سیٹیں جتانے کے لئے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ انتظامی عہدیدار یاد رکھیں کہ حکومت بدل رہی ہے اور جمہوریت کے ساتھ یہ کھلواڑ قبول نہیں کیا جائے گا۔‘‘

Follow us on Google News