National

جامعہ ہمدرد میں یونانی یوم اور بین الاقوامی کانفرینس کا انعقاد

62views

نئی دہلی : جامعہ ہمدرد کے حکیم عبدالحمیدآرکائو ہال میں یونانی یوم اور بین الاقوامی کانفرینس کا انعقاد ہوا۔ اس کے افتتاحی جلسہ میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر سید شاہ عالم صاحب (ڈائریکٹر، این آئی یو ایم بنگلُرو) اور ڈاکٹر اتُل موہن کوچر صاحب (سی ای او، این اے بی ایچ) نے شرکت فرمایا اور ڈاکٹر محمد کامل صاحب (ڈائریکٹر جینرل لوٹس ہولسٹک انسٹی ٹیوشنس، ابو ذہبی ،یو اے ای) اور پروفیسر سعید احمد صاحب (ڈائیریکٹر، سینٹر آف ایکسی لینس یونانی، جامعہ ہمدرد) نے بطور مہمان اعزازی شرکت کیا۔ جلسہ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر محمد افشار عالم صاحب نے فرمائی۔ تلاوت قران سے افتتاحی جلسہ کی ابتداء کے بعد جناب پروفیسر عاصم علی خاں صاحب (ڈین، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد) نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور اس کانفرینس کی اہمیت پر روشی ڈالی۔ اسکے بعد تمام مہمانان کے خطابات کے بعد پروفیسر خورشید احمد انصاری صاحب (چیرمین، آرگینا ئزنگ کمیٹی) نے کلمات تشکر پیش کیا اور قومی ترانے سے افتتاحی جلسہ تکمیل کو پہنچا۔ پہلے سانئٹفک سیشن میں ڈاکٹر محمد کامل صاحب (ڈائریکٹر جینرل لوٹس ہولسٹک انسٹی ٹیوشنس ابو ذہبی یو اے ای)، ڈاکٹر بے نظیر صاحبہ (دبئی، یو اے ای)، ڈاکٹر مجیب حسین (یونانی طب کو آرڈینیٹر ،اسکول آف نیچرل میڈیسن، یونیورسٹی آف ویسٹرن کیپ، کیپ ٹائون ، سائوتھ افریقہ)، ڈاکٹر ریاض محمد (اسکول آف یونانی طب، یونیورسٹی آف ویسٹرن کیپ، کیپ ٹائون ، سائوتھ افریقہ) نے خطاب کیا۔دوسرے سانئٹفک سیشن میں ڈاکٹر ایم شفّا (ہیڈ آف یونانی سیکشن ، یونیورسٹی آف کولمبو سری لنکا)، ڈاکٹر افتخار احمد سیفی (ابن النفیس میڈیکل کلینک، دبئی یو اے ای)، پروفیسر محمد ادریس صاحب (کوالٹی کونسل آف انڈیا) اور پروفیسر سعید احمد صاحب (ڈائیریکٹر سینٹر آف ایکسی لینس یونانی جامعہ ہمدرد) نے خطاب کیا۔ ان خطابات کے علاوہ مختلف مذاکرات میں پروفیسر شاکر جمیل صاحب (سابق ڈائریکٹر جینرل سی سی آر یوایم اور سابق ڈین اسکول آف یونانی میڈیسن جامعہ ہمدر)، پروفیسر زاہد اشرف (شعبہ بایو ٹیکنولوجی، جامہ ملیہ اسلامیہ )، پروفیسر محمد شاہ نواز (امیٹی یونیور سٹی نوئیڈا)، ڈاکٹر شازینہ سعید (امیٹی یونیور سٹی نوئیڈا)، پروفیسر سہیل پرویز صاحب (شعبہ ٹاکسکو لوجی، جامعہ ہمدرد) اور طب یونانی کے کئی اساتذہ کرام نے حصہ لیا۔ آخر میں پینل ڈسکشن میں یونانی یوم کے موقع پر حکیم اجمل خان صاحب اور حکیم عبد الحمید صاحب کے طبی خدمات کو نہ صرف یاد کیا گیا بلکہ طب یونانی کی بقاء و ارتقاء کے لئے کئے گئے تمام کاوشوں کے لئے ان دونوں ہستیوں کو خوب سراہا گیا ۔ طب یونانی کی اہمیت اور اسکے روشن مستقبل پر مختلف زاویہ سے مختلف شرکاء نے گفتگو فرمائی۔ طب یونانی میں ریسرچ کی ضرورت اور ان ریسرچ کو اچھے جرنل میں شائع کرنے کی پیشکس کی گئی تاکہ بین الاقوامی سطح پر طب یونانی کی ایک پہچان بنے۔آرکینائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر شازیہ جیلانی، ڈاکٹر روحی اعظم اور ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری اور تمام معاونین کی کاوشوں سے یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.