Jharkhand

پاکوڑکانگریس بھون میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پرتعزیتی اجلاس

79views

پاکوڑ 27 دسمبر: ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر جمعہ کو جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری کم پاکوڑ ضلع انچارج تنویر عالم کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے ضلع کانگریس کے دفتر میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس دوران کانگریس کے سینئرعہدیداروں سمیت کانگریس کارکن بڑی تعداد میں پہنچے اورآنجہا نی رہنما کو تعزیت پیش کی۔ تنویر عالم نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے وہاں موجود کانگریسیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اعلیٰ طرز زندگی کو اپناتے ہوئے ملک کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اس موقع پر ضلع صدر شری کمار سرکار، بلاک صدر منصور الحق، ریاستی جنرل سکریٹری ادے لکھمنی، ضلع خزانچی ارشاد حسین، اے۔ گنگولی، مختار حسین، سیمین الاسلام، دیبو بسواس، عامر حمزہ، رام ولاس مہتو، کشن پاسوان، مونیتا کماری، سنتو، شہناز بیگم، سوشل میڈیا انچارج پیار الاسلام، نسیم عالم سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.