Sports

کلین سویپ کے ارادے سے میدان میں اترے گاہندوستان

81views

احمد آباد، 11 فروری (یو این آئی) چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لحاظ سے اہم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم بدھ کو یہاں کلین سویپ کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ہندوستان پہلے ہی دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔ 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے قبل ہندوستان کے پاس خود کو آزمانے کا یہ آخری موقع ہوگا۔ کپتان روہت شرما نے گزشتہ میچ میں سنچری بنا کر اپنی کھوئی ہوئی فارم دوبارہ حاصل کر لی ہے اور اب سب کی نظریں رن مشین وراٹ کوہلی پر ہوں گی جن کے فارم میں آنے سے چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی راہیں آسان نظر آنے لگیں گی۔ہندوستان کو 2023 میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک روزہ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور اب اس کا ارادہ اس میچ میں انگریزوں کو شکست دے کر اپنے پرانے زخموں کو پوری طرح بھلانے کا ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جب کہ 23 فروری کو اس کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی سے قبل کوہلی کی فارم کو لے کر فکرمند ہو گی۔ کپتان روہت شرما دوسرے ایک روزہ میں 90 گیندوں پر 119 رنز بنا کر فارم میں واپسی کی جو ہندوستان کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔ کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھی سے تحریک لے کر یہاں بڑی اننگ کھیلنا چاہیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.