![](https://jadeedbharat.com/wp-content/uploads/2024/12/goyanka-750x450.jpg)
جدید بھارت نیوز سروس رانچی، ، 23 دسمبر:جی ڈی گوینکاٹاڈلر ہاؤس، ہرمو میں 22 دسمبر 2024 کو کرسمس کا شاندار جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔اس موقع پر چھوٹے بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تہوار کی خوشیوں کو بانٹا۔ اس پروگرام کا انعقاد اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ارم نہال کی قیادت میں کیا گیا، جن کی حوصلہ افزائی نے اس دن کو بچوں کے لیے یادگار بنا دیا۔ اساتذہ سمن اور ارچنا نے بچوں کو کرسمس کی اہمیت سے آگاہ کیا اور سانتا کلاز، گانوں اور کہانیوں کے ذریعے اس تہوار سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دی۔پورےا سکول کیمپس کو کرسمس ٹری، لائٹس اور آرائشی سامان سے سجایا گیا تھا،جس نے میلے کے ماحول کو اور بھی خاص بنا دیا۔ بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے جس سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اسکول فیملی نے تعاون کیا اور پیغام دیا کہ کرسمس صرف ایک تہوار نہیں بلکہ محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی علامت ہے۔
![Follow us on Google News](https://jadeedbharat.com/wp-content/uploads/2024/01/GoogleNews.png)