جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 27 نومبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین آج بدھ کے روز چترپور، رام گڑھ میں گومیا کے ایم ایل اے یوگیندر پرساد کی رہائش گاہ گئے اور برہمن بھوج تقریب میں شرکت کرکے ان کے والد مرحوم وشوناتھ مہتو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی وشواناتھ مہتو کو ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ایم ایل اے کلپنا سورین نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایم ایل اے یوگیندر پرساد اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔ قابل ذکر ہے کہ گومیا کے ایم ایل اے یوگیندر پرساد کے والد آنجہانی وشواناتھ مہتو کا انتقال 16 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔ وزیر اعلیٰ اور دیگر معززین نے ان کی یاد میں منعقد برہم بھوج پروگرام میں شرکت کی اور مرحوم کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے بھی لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
68
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
تمام کانیں بند کر دی جائیں گی، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا
دھنباد میں جے ایم ایم کے 53 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعلیٰ نے مرکز کو خبردار کیا جدید بھارت...
صدر جمہوریہ پر تبصرہ معاملہ
رانچی میں سونیا اور راہل گاندھی کے خلاف شکایت جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 فروری:۔ جنجاتی تحفظ منچ کی خاتون...
اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں جھارکھنڈ ملک میں سب سے پیچھے ہے
گورنر سنتوش گنگوار کا جمشید پور ویمنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب جدید بھارت نیوز سروسجمشید پور، 4 فروری:۔ گورنر...
عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کانگریس بھون میںجنتا دربار
کارروائی کے دوران لاپرواہی ناقابل برداشت:شلپی نیہا ترکی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 4 ؍فروری: عوام کے مسائل کے حل کے...