جھارکھنڈ کی چیف سکریٹری الکا تیواری نے ریاست کی ترقی سے متعلق حقائق کا اشتراک کیا جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 15 دسمبر:۔نیتی آیوگ کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔ جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے اس کانفرنس کی صدارت چیف سکریٹری الکا تیواری نے کی۔ اس کانفرنس میں زرعی روزگار، شہری ترقی، قابل تجدید توانائی، ترقی پسند معیشت وغیرہ کو ترقی کے لیے خود انحصار بننے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس کا موضوع ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ سے فائدہ اٹھانا اور ترقی کی نئی جہتوں کی...