Friday, December 5, 2025
ہومBusinessسرجیو گور ہندوستان میں اگلے امریکی سفیر ہوں گے، ٹیرف وار کے...

سرجیو گور ہندوستان میں اگلے امریکی سفیر ہوں گے، ٹیرف وار کے درمیان ٹرمپ کا بڑا فیصلہ

واشنگٹن، 23 اگست (ہ س)۔ وائٹ ہاوس کے صدارتی ذاتی دفتر کے موجودہ ڈائریکٹر سرجیو گور ہندوستان میں امریکہ کے اگلے سفیر ہوں گے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے معتمدوں میں سے ایک سرجیو گور کو جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے خصوصی ایلچی کی ذمہ داری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سرجیو گور ہندوستان میں امریکہ کے 26ویں سفیر بنیں گے۔ ٹرمپ نے یہ فیصلہ ہندوستان پر عائد بھاری محصولات کے درمیان لیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ سرجیو گور کوہندوستان میں اگلے امریکی سفیر اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سرجیو وہ شخص ہیں جو ہمارے ’میک امریکہ گریٹ اگین‘ مشن کو آگے لے جائیں گے۔
ہندوستان میں امریکی سفیر کے طور پر نامزد کئے جانے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سرجیو گور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکہ کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔ ہمارے وائٹ ہاوس نے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سرجیو گور، ہندوستان میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دنے والے ایرک گارسیٹی کی جگہ لیں گے۔ گور اس وقت تک اپنے موجودہ کردار میں رہیں گے جب تک کہ انہیں سینیٹ سے منظوری نہیں مل جاتی۔ ان کی تقرری کی سینیٹ سے منظوری باقی ہے۔
سرجیو گور ٹرمپ کے معتمدوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کے لیے دو کتابیں شائع کیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی مہمات کی حمایت میں سب سے بڑے سپر پی اے سی کو بھی چلایا۔ ٹرمپ نے گور کو ہندوستان کا سفیر بنانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ ٹرمپ نے کچھ ہندوستانی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد ڈیوٹی عائد کی ہے اور اب اسے 27 اگست سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا منصوبہ ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات