دبئی، 14 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور آسٹریلیائی آل راؤنڈر اینابیل سدرلینڈ کو آئی سی سی کے ‘پلیئر آف دی منتھ ‘ کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو دسمبر 2024 کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کیا۔ بمراہ نے پیٹ کمنز اور ڈین پیٹرسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ایوارڈ جیتا۔ انہیں دوسری بار مردوں کے زمرے میں آئی سی سی کے ‘پلیئر آف دی منتھ ‘ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی خاتون کرکٹر سدرلینڈ نے اسمرتی مندھانا اور این ملابا کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہیں دوسری بار آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ٹائٹل سے بھی نوازا گیا ہے۔بمراہ نے دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کے تین میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14.22 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی خواتین کرکٹر سدرلینڈ نے دسمبر میں ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں سنچری کے ساتھ 122 رنز بنائے اور چھ وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں انہوں نے 147 رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ایوارڈ جیتنے کے بعد بمراہ نے کہا، “میں دسمبر کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ نامزد ہونے پر بہت خوش ہوں۔ ذاتی طور پر انعام پانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور یہ ہمیشہ اچھا لگتا ہے کہ آپ کی کوششوں کا اعتراف کیا جائے۔”آل راؤنڈر سدرلینڈ نے کہا کہ دسمبر ہمارے لیے بہت اچھا تھا اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا اچھا لگا۔
10
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کو 21 رن سے دی شکست
میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایلیس پیری (60) کی شاندار بلے بازی کے بعد...
روہت نے اپنی فارم کو بہتر بنانے کیلئے ممبئی کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی
ممبئی، 14 جنوری (یو این آئی) آؤٹ آف فارم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 23 جنوری سے...
جیمز اینڈرسن ٹی 20 کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار
لندن، 14 جنوری (ہ س)۔ انگلش تیز گیندباز جیمز اینڈرسن اپنا پیشہ ورانہ کیریئر دوبارہ شروع کریں گے۔ وہ لنکاشائر...
دیوگھر اسمبلی حلقہ میں جھارکھنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وزیر حفیظ الحسن انصاری نےشرکت کی
جدید بھارت نیوز سروس دیو گھر، 14جنوری:دیوگھر اسمبلی حلقہ جسیڈیہہ کے سنتھالی چٹرجی گراؤنڈ میں ماں منسا کلب کے زیر...