Sports

بارڈر گواسکر ٹرافی: بارش نے برسبین ٹیسٹ ڈرا کر دیا

65views

برسبین، 18 دسمبر۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ مسلسل وقفے وقفے سے بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دوسری اننگز 89/7 پر ڈکلیئر کر دی اور بھارت کو 275 رنوں کے ہدف کے تعاقب کی دعوت دی۔ جواب میں بھارتی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 8 رن بنا چکی تھی جب بارش شروع ہو گئی۔ طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ رکی تو میچ کو ختم قرار دے دیا گیا جس کا نتیجہ ڈرا ہوگیا اور پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبرسے 30 دسمبرتک میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 260 رنز بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 185 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگ 89 رن 7 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی دوسری اننگ کا آغاز خراب رہا اور عثمان خواجہ (08)، مارنس لیبوشین (01)، نیتھن میکسوینی (04)، مچل مورش (02) اور اسٹیو اسمتھ (04) صرف 33 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری نے آسٹریلیا کے اسکور کو 50 سے آگے بڑھایا۔ 60 کے مجموعی اسکور پر سراج نے ہیڈ (17) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو چھٹی کامیابی دلائی۔ پیٹ کمنز نے 10 گیندوں پر 20 رن کی تیز اننگ کھیلی۔ بمراہ نے انہیں 85 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو ساتواں جھٹکا دیا۔ بمراہ کا اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی اننگ 89 کے مجموعی اسکور پر ڈکلیئر کر دی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3، محمد سراج اور آکاش دیپ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 260 رن بنائے
اس سے پہلے آج، پانچویں دن، ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور 252 رن 9 وکٹوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ہندوستانی آخری جوڑی آکاش دیپ اور جسپریت بمراہ نے کل کے اسکور میں مزید 8 رن جوڑے۔ آکاشدیپ 260 کے مجموعی اسکور پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔ آکاشدیپ نے اہم 31 رن بنائے، جبکہ بمراہ 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کے ایل راہل (84) اور رویندر جڈیجہ (77) نے بھی ہندوستان کی جانب سے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔ راہل نے 84 اور جڈیجہ نے 77 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 3، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 445 رنز بنائے، ہیڈ اور اسمتھ کی سنچری
اس سے قبل ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے یہاں گابا گراؤنڈ میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگ میں 445 رنز بنائے۔ ہیڈ نے 152 رن کی شاندار سنچری اور اسمتھ نے 101 رن کی شاندار سنچری کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ ایلکس کیری نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 70 رن بنائے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، محمد سراج نے 2 اور آکاش دیپ، نتیش ریڈی نے 1-1 وکٹ حاصل کی

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.