Saturday, December 6, 2025
ہومBlogہم نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کے مناظر دستاویزی طور...

ہم نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کے مناظر دستاویزی طور پر محفوظ کیے

اقوام متحدہ کا دعویٰ: اٹلی کا بھی امداد ڈراپ کرنے کا اعلان

اقوام مٹحدہ 2 اگست(ایجنسی) انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر (اوچا) کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوامِ متحدہ کے خوراک سے بھرے قافلے کے منتظر ہجوم کے بالکل قریب انتباہی فائرنگ کی جب کہ یہ فاصلہ محض چند انچ تھا۔اقوامِ متحدہ میں انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر (اوچا) کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ غزہ کی جانب ایک سرحدی راستے سے داخل ہو رہا ہے، جب کہ اسی دوران قافلے کے قریب گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔اوچا کی خاتون اہل کار اولگا شریفوکو نے جمعے کے روز بتایا “ہمیں راستے میں بھوک اور مایوسی کے شکار ہزاروں افراد نے گھیر لیا، جنہوں نے ہمارے ٹرکوں سے سب کچھ اتار لیا”۔ انھوں نے مزید کہا کہ 30 جولائی کی وڈیو میں دکھایا گیا کہ مرد دوڑتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی گاڑیوں کے پاس سے گزر رہے تھے جو کِرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے داخل ہوئی تھیں۔ یہ بات خبر رساں ایجنسی “ایسوسی ایٹڈ پریس” نے بتائی۔اوچا کے مطابق “اسرائیلی فوج نے اقوامِ متحدہ کے خوراک سے بھرے قافلے کے منتظر ہجوم کے بالکل قریب انتباہی فائرنگ کی، یہ فاصلہ صرف چند انچ تھا”۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ “یہ دعویٰ کہ وہ جان بوجھ کر عام شہریوں پر فائرنگ کرتی ہے، جھوٹا ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں”۔فوج نے مزید کہا کہ “اس کے جنگی قواعد وضوابط کسی بھی حالت میں جان بوجھ کر شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں دیتے”۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ صرف اسی صورت میں انتباہی فائر کرتی ہے جب کوئی خطرہ درپیش ہو، اور وہ ایسا اس طریقے سے کرتی ہے جو شہریوں کو خطرے میں نہ ڈالے۔یہ واقعات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، جو امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کے لیے ہو رہے تھے، کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ کی مسلسل جنگ کے بعد محصور اور تباہ حال غزہ کو اب “ہمہ گیر قحط” کا سامنا ہے۔بالخصوص اس لیے کہ وہاں کا انحصار مکمل طور پر انسانی امداد پر ہے، جو یا تو ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے یا فضائی طور پر گرائی جاتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات