دھننجے مہتو کی موت 24 مئی کو ایک حادثے میں ہو گئی تھی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13 جولائی:۔ جھارکھنڈ کے مزدور دھننجے مہتو کی سعودی عرب میں ایک حادثے میں موت ہو گئی۔ آج ان کی لاش کو جھارکھنڈ لایا گیا۔ دھننجے مہتو ہزاری باغ کے وشنو گڑھ تھانہ علاقے کے بندکھڑی گاؤں کا رہنے والا تھا۔ اس کی لاش کو گاؤں لایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ دھننجے مہتو کی لاش کو سعودی عرب سے ملک لا کر گاؤں پہنچایا جائے۔ جس کے بعد ریاستی حکومت کے افسران نے وزارت خارجہ کے ذریعے اپنی کوششیں تیز کر دی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ 29 سالہ دھننجے مہتو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) میں کام کرتے تھے۔ 24 مئی کو وہیں ایک حادثے میں ان کی موت ہو گئی۔ جس کے بعد خاندان نے جھارکھنڈ حکومت سے ان کی لاش کو ملک واپس لانے کی درخواست کی تھی۔ عہدیداروں نے کہا کہ ریاستی مائیگرنٹ کنٹرول روم کمپنی اور کنبہ کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا اور متوفی کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔



