Friday, January 23, 2026
ہومBlogرنجی ٹرافی: سرفراز خان کی شاندار ڈبل سنچری

رنجی ٹرافی: سرفراز خان کی شاندار ڈبل سنچری

ممبئی کا حیدرآباد پر شکنجہ

حیدرآباد،23 جنوری (یواین آئی ) ممبئی کے مایہ ناز بلے باز سرفراز خان نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں 227 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کی اس ڈبل سنچری کی بدولت ممبئی نے اپنی پہلی اننگز میں 560 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔سرفراز خان نے جمعہ کو گزشتہ روز کے 142 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور محض 219 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 227 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے سوید پارکر نے بھی 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کے بالر رکشھن ریڈی نے 107 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں دوسرے دن کے اختتام تک حیدرآباد نے 2 وکٹ پر 138 رنز بنا لیے ہیں، تاہم وہ اب بھی ممبئی سے 422 رنز پیچھے ہے۔
بڑودہ نے ناگالینڈ کو اننگز اور 6 رنز سے شکست دی :
بڑودہ:ایلیٹ گروپ اے کے میچ میں بڑودہ نے ناگالینڈ کو اننگز اور 6 رنز سے ہرا دیا۔ ناگالینڈ دوسری اننگز میں 141 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ مہیش پٹھیا اور اتیت ستھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
سوراشٹر نے پنجاب کو 194 رنز سے ہرا دیا:
راجکوٹ: ایلیٹ گروپ بی میچ میں سوراشٹر نے پنجاب کو 194 رنز کے فرق سے شکست دی۔ پنجاب دوسری اننگز میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جب کہ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے کپتان شبھمن گل دوسری اننگز میں صرف 14 رنز بنا پائے۔ دھرمندر سنگھ جڈیجہ اور پارٹھ بھٹ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
چھتیس گڑھ نے دہلی کے خلاف 135 رنز کی برتری حاصل کی:
بنگلور: ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں آیوش پانڈے ( 161 رن ) اور آیوش تیواری (108) کی شاندار سنچریوں کی بدولت چھتیس گڑھ نے دہلی کے خلاف دو وکٹ پر 351 رنز بنا کر 135 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات