Saturday, February 21, 2026
ہومNational’وزیراعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں‘ وہ دوبارہ ہتھیار ڈال دیں گے: راہل...

’وزیراعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں‘ وہ دوبارہ ہتھیار ڈال دیں گے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا، ان خبروں کے بعد کہ امریکی سپریم کورٹ نے امریکہ میں ایک اہم محصولات پالیسی کو کالعدم قرار دے دیا ہے، اور اس پیش رفت کو ہندوستان۔ امریکہ تجارتی معاہدے پر جاری سیاسی بحث سے جوڑ دیا ہے۔ ایک مختصر مگر دوٹوک بیان میں مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ تجارتی مذاکرات میں وزیر اعظم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں۔ ملک کے تئیں ان کا دھوکہ اب بے نقاب ہو چکا ہے‘۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیراعظم معاہدے کی شرائط پر نظرثانی کرنے سے قاصر ہوں گے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ’وہ دوبارہ بات چیت نہیں کر سکتے۔ وہ دوبارہ ہتھیار ڈال دیں گے۔مسٹر گاندھی کا یہ بیان حال ہی میں ہندوستان۔ امریکہ تجارتی معاہدے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔کانگریس نے بار بار معاہدے کے وقت شفافیت پر سوال اٹھائے تھے، خاص طور پر ہندوستانی کسانوں اور چھوٹے کاروباروں پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے۔امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے محصولات کی پالیسی کالعدم قرار دینے کی خبر نے ہندوستان میں نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں اپوزیشن رہنما یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا پہلے کیے گئے تجارتی فیصلے بیرونی دباؤ کے تحت تو نہیں تھے۔کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو واقعات کی ترتیب واضح کرنی چاہیے اور واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی مکمل تفصیلات سامنے لانی چاہئیں۔ تاہم حکومت کا موقف ہے کہ یہ تجارتی معاہدہ برآمدات کے مواقع بڑھانے، سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور امریکہ کے ساتھ ہندوستان کی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں زرعی شعبے سمیت حساس داخلی شعبوں کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔مسٹر گاندھی کے تازہ تبصروں سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اپوزیشن تجارتی معاہدے اور ہندوستان کی اقتصادی خودمختاری کے وسیع تر سوال پر اپنی توجہ مرکوزکرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس آئندہ پندرہ روز میں دوبارہ شروع ہونے اور سیاسی مؤقف سخت ہونے کے پیش نظر، اس معاہدے سے متعلق تنازع آنے والے دنوں میں مزید گہرا ہونے کا امکان ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات