Sunday, January 18, 2026
ہومBlogگنگاپور گاؤں میں ماتم کا سماں

گنگاپور گاؤں میں ماتم کا سماں

چترا میں معصوم ’لاپتہ ‘ 20 دن بعد بھی منی کماری کا کوئی سراغ نہیں!

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،18؍جنوری: جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں دو بچوں کے لاپتہ ہونے کی گتھی سلجھنے کے بعد لوگ راحت کی سانس لے ہی پائے تھے کہ اب ضلع چترا سے ایک اور دل دہلا دینے والامعاملہ سامنے آگیا ہے۔ گدھور تھانہ علاقہ کے گنگاپور گاؤں سے 14 سالہ منی کماری عرف رانو کماری گزشتہ 20 دنوں سے پراسرار حالات میں لاپتہ ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ 20 دن گزرنے کے بعد بھی پولیس کے ہاتھ آخر خالی کیوں ہیں؟واقعہ 28 دسمبر 2025 کا ہے۔ گنگاپور کے رہائشی نرمل رانا کی بیٹی منی دوستوں کے ساتھ قریب ہی پکنک منانے نکلی تھی۔ اہل خانہ کو بھروسہ تھا کہ بیٹی شام تک لوٹ آئے گی، لیکن وہ شام اب تک نہیں آئی۔ دیر رات تک گھر نہ آنے پر لواحقین کی فکر دہشت میں بدل گئی۔ گاؤں والوں کی مدد سے علاقے کی گلی، کھیت، تالاب، جنگل ہر جگہ چھان ماری گئی، پر کوئی سراغ نہیں ملا۔لواحقین کے مطابق انہوں نے 31 دسمبر کو ہی گدھور تھانہ میں تحریری شکایت دی تھی، لیکن الزام ہے کہ پولیس نے اس انتہائی حساس معاملے کو 10 دنوں تک سرد خانے میں ڈالے رکھا۔ سب سے اہم اور فیصلہ کن ابتدائی 10 دنوں میں پولیس کی یہ خاموشی اب سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ لواحقین پوچھ رہے ہیں “جب بچی پہلے ہی دن سے لاپتہ تھی، تو پولیس آخر کس کا انتظار کر رہی تھی؟”حالات سنگین ہونے کے بعد پولیس نے 10 جنوری سے سرگرمی دکھانی شروع کی۔ علاقے کے مشکل جغرافیہ جنگل، پہاڑ اور گہری کھائیوں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ڈرون کیمروں سے تلاشی مہم چلائی۔ کئی ٹیمیں مسلسل سرچ آپریشن میں لگی ہیں، مگر 20 دن بعد بھی منی کا نہ ملنا کسی بڑی انہونی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ گنگاپور گاؤں میں ماتم جیسا سناٹا چھایا ہوا ہے۔ منی کی ماں کی آنکھوں کے آنسو سوکھ چکے ہیں، اور والد نرمل رانا اپنی بچی کی تصویر ہاتھ میں لیے بس یہی سوال دہرا رہے ہیں “میری منی کہاں ہے؟”گاؤں کے لوگ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں یہ بھی کسی منظم گروہ کی کرتوت تو نہیں، جیسا کہ حال ہی میں رانچی میں دیکھنے کو ملا تھا۔ لواحقین اب صرف ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں ہمیں ہماری بیٹی چاہیے…

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات