آکلینڈ، 16 جون (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ 2025-26 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پول اے کے اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنا لی۔نارتھ ہاربر نیشنل ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے اس مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر موجود ہندوستان کے لیے کپتان سلیما ٹیٹے نے 33ویں منٹ اور لالریمسیامی نے 49ویں منٹ میں گول کیے، جبکہ جاپان کی جانب سے واحد گول ہیرامیتسو آئی نے 35ویں منٹ میں اسکور کیا۔یہ میچ ہندوستانی مڈفیلڈر جیوتی کے لیے بھی یادگار رہا، جنہوں نے اپنے کیریئر کا 100واں بین الاقوامی میچ کھیلا۔اس فتح کے بعد ہندوستان امریکہ اور جاپان کے خلاف مسلسل دو کامیابیوں کے ساتھ چھ پوائنٹس حاصل کرکے پول اے میں سرفہرست پہنچ گیا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے پنالٹی کارنر پر خوبصورت موو کے ذریعے برتری حاصل کی، جسے سلیما ٹیٹے نے گول میں تبدیل کیا۔جاپان نے صرف دو منٹ بعد پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن آخری کوارٹر میں لالریمسیامی نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے ہندوستان کو 2-1 کی فتح دلائی۔ہندوستان اب جمعرات کو اپنے آخری پول میچ میں یوراگوئے کا سامنا کرے گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں ترقی حاصل ہوگی، جبکہ اگلا پرو لیگ سیزن لاس اینجلس 2028 اولمپکس کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی ہوگا۔









Users Today : 270
Users Yesterday : 386
Users Last 7 days : 2060
Users Last 30 days : 3138
Users This Month : 3124
Users This Year : 3138
Total Users : 4564681