Saturday, December 6, 2025
ہومBlogماسٹرس ایشین گیم میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد

ماسٹرس ایشین گیم میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،23؍اکتوبر: آج 23 اکتوبر 2025 کو نومبر میں منعقد ہونے والے ماسٹرز ایشین گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر موجود کھلاڑیوں کو شال اور ٹی شرٹس سے نوازا گیا۔اس موقع پر ارچت آنند نے کہا کہ کھیل کسی بھی عمر میں زندگی کو رواں دواں رکھتا ہے اور صحت بھی اچھی رکھتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے خواہش کی کہ وہ جھارکھنڈ اور ملک کے لیے تمغے جیتیں۔اس موقع پر ارچت آنند، راجیو رنجن، پنٹو، سشیل کمار وبھوتی بھوشن (گپوجی) اور اندرا شیکھر موجود تھے۔موجود کھلاڑیوں میں امول کانت مشرا، مہیش دھوبی، چکردھر مہتو، شیوکمار دت، بریندر ساہو، کرن کماری تامبا، انکیتا کماری، کرش شانڈیلیا وغیرہ شامل تھے۔ کھلاڑیوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ جھارکھنڈ اور ہندوستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات