مسلم انٹلیکچوئل میٹ کے انعقاد کا اعلان، ریاست گیر بیداری کی تیاری: ایس علی
جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ ، 26؍ اپریل: جھارکھنڈیوں کے سوالات اور مسلم کمیونٹی کے انصاف اور حقوق سے جڑے مسائل کو لے کر آج ہزاری باغ ضلع کے برہی سب ڈویژن کے پنچایت بھون کونرا میں ‘الپ سنکھیک کلیان مہاسمیتی ‘ (اقلیتی بہبود مہاسمیتی) کے زیر اہتمام ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں راجدھانی رانچی سے آئے جھارکھنڈ چھاتر سنگھ اور ‘آمیا ‘ تنظیم کے مرکزی صدر ایس علی نے کہا کہ مقامی پالیسی کے بغیر ہونے والی بحالیوں سے عام عہدوں پر جھارکھنڈی نوجوانوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی شعبے میں مقامی نوجوانوں کو 75 فیصد ریزرویشن دینے والاقانون نافذ ہو، پسماندہ طبقات کو آبادی کے تناسب سے ریزرویشن نہیں مل رہا اور نہ ہی سرکاری تقرریوں میں عمر کی حد میں رعایت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2003 کی ووٹر لسٹ میں خاندان کے افراد کے ناموں میں کافی غلطیاں پائی گئی ہیں، اس لیے ایس آئی آر (SIR) کے دوران بہار 1990 کی ووٹر لسٹ سے بھی تقابل کیا جائے۔ جی ٹیٹ (JTET) میں سنسکرت مضمون کو شامل کیا گیا لیکن اردو مضمون کو نظر انداز کر دیا گیا۔ مدرسہ عالم و فاضل ڈگری کے امتحانات کے لیے یونیورسٹی قائم نہیں کی گئی اور نہ ہی کابینہ کے ذریعے ڈگری کو قانونی حیثیت دی جا رہی ہے۔ سال 2021 میں اسمبلی سے ماب لنچنگ روکنے کے لیے بھیڑ کنٹرول بل تو پاس ہوا لیکن قانون کی شکل میں اب تک نافذ نہیں ہو سکا، جبکہ ماب لنچنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ زمینداروں کی دی ہوئی اراضی پر قائم مسلم مذہبی مقامات کو اب تک رجسٹر-2 میں درج نہیں کیا گیا ہے۔جھارکھنڈ میں اقلیتوں سے متعلق بورڈ، کارپوریشن، کمیشن اور کمیٹیوں میں مستقل سکریٹری اور ڈائریکٹر نہیں ہیں بلکہ انہیں اضافی چارج پر رکھا جاتا ہے۔ ان تمام سوالات کو لے کر مئی کے مہینے میں رانچی میں ‘مسلم انٹلیکچوئل میٹ ‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاست کے ہر ضلع سے سماجی کارکن شریک ہوں گے۔ مذاکرے کی نظامت اقلیتی بہبود کمیٹی کے ترجمان توقیر رضا نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نظام الدین انصاری، محمد قیوم (صدر اقلیتی بہبود مہاسمیتی)، عبدالمنان وارثی، کانگریس بلاک صدر برہی محمد یوسف، محمد اسرار، شعیب اختر، محمد عثمان، ماسٹر محمد اختر، محمد صفاء، محمد شمشیر، سماجی کارکن محمد منصور، محمد مناظر، محمد سرفراز اور محمد مقصود موجود تھے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593106