Saturday, December 6, 2025
ہومBlogابھیشیک شرما ہندوستانی کرکٹ کے نئے ’ سکسر کنگ‘

ابھیشیک شرما ہندوستانی کرکٹ کے نئے ’ سکسر کنگ‘

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) سلامی بلے باز ابھیشیک شرما ہندوستانی کرکٹ کے نئے ’’سِکسَر کنگ‘‘ بن گئے ہیں۔ابھیشیک نے ابھی تک صرف 21 ٹی20 کھیلے ہیں، لیکن وہ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 58 چھکے لگائے ہیں۔جولائی 2024 میں اپنے ٹی20 ڈیبیو کے بعد سے صرف آسٹریا کے کرنبیر سنگھ (99) اور یو اے ای کے محمد وسیم (60) نے ابھیشیک سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ سنجو سیمسن مختلف ممالک کے کل وقتی کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔۔ابھیشیک ہر 83.6گیندوں میں ایک چھکا مارتے ہیں، جو مردوں کے ٹی20 میں 50 یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے 153 بلے بازوں میں دوسرا بہترین اوسط ہے۔ جبرالٹر کے کیرون اسٹیگنو کا سب سے بہتر اوسط ہے (ہر 61.6 گیند پر ایک چھکا)۔انہوں نے ہر اننگز میں اوسطاً 76.2 چھکے لگائے ہیں، جو 50 یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں دوسرا بہترین ہے۔ابھیشیک نے ایک ٹی20 میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ چھکے چھ اننگز میں لگائے ہیں، جن میں بدھ کو ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا گیا میچ بھی شامل ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں صرف روہت شرما (13) اور سوریہ کمار یادو (9) نے ابھیشیک سے زیادہ مرتبہ ایک ٹی20 میں پانچ یا اس سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ابھیشیک نے پاور پلے اووروں میں 32 چھکے لگائے ہیں۔ مردوں کے ٹی20 کے ابتدائی چھ اووروں میں صرف تین ہندوستانی بلے باز ان سے زیادہ چھکے لگا پائے ہیں۔ ابھیشیک نے درمیانی اووروں (7 تا 16) میں 23 اور آخری اووروں (17 تا 20) میں تین چھکے لگائے ہیں۔ابھیشیک نے تیز گیندبازوں کے خلاف 246 گیندوں پر 33 چھکے لگائے ہیں، یعنی اوسطاً ہر 7.46 گیند پر ایک چھکا۔ اسپنرز کے خلاف انہوں نے اوسطاً ہر چھ گیند پر ایک چھکا لگایا ہے اور ان کے نام اسپنرز کے خلاف 150 گیندوں میں 25 چھکے درج ہیں۔ابھیشیک نے اپنے ٹی20 کیریئر کے 50 چھکے صرف 331 گیندوں پر مکمل کیے، جو تمام بلے بازوں میں سب سے کم گیندوں میں یہ سنگ میل ہے۔ ان کا 50واں چھکا اتوار کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران آیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جبرالٹر کے کیرون جے اسٹیگنو کے نام تھا، جنہوں نے 335 گیندوں میں 50 چھکے مکمل کیے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات