Saturday, December 6, 2025
ہومBlogلبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 53 افراد شہید،99 زخمی

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 53 افراد شہید،99 زخمی

بیروت، 11 نومبر (یو این آئی) لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد ہلاک اور 99 دیگر زخمی ہوئے لبنان کی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی وزارت نے ایک بیان میں کہا’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور 99 شہری زخمی ہوئے ہیں وزارت نے کہا کہ اس سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 3,186اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 78 ہو گئی ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی صبح شمالی لبنان کے تفریحی شہر بائبلوس سے 15 کلومیٹر دور المات کی بستی میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں بچوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے شمالی لبنان میں دیر قانون، راس العین اور عین بعل کی بستیوں میں ایمبولینس ٹیموں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے۔یکم اکتوبر سے اسرائیل فضائی حملے جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ فورسز کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہا ہے۔ نقصانات کے باوجود، حزب اللہ زمین پر اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہا ہے اور سرحد پار راکٹ داغ رہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد شمال میں گولہ باری سے بھاگے 60 ہزار باشندوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات