جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 3 ؍مئی: 10ویں انٹر جےسوئٹ اسکول باسکیٹ بال ٹورنامنٹ 2025 کا آج سنت زیویئرس اسکول، ڈورنڈا میں دھوم دھام کے ساتھ آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام میں سنت زیویئرس اسکول ، ڈورنڈا کے طلباء کے ذریعہ پرارتھنا ڈانس کی ایک خوبصورت اور شاندار نمائش کی گئی ۔اس پروگرام کیلئے مہمان خصوصی فادر اگناٹیئس لکشما ، ایس جے پرنسپل ، سنتر جانس انگلش میڈیم اسکول تھے۔ انہوںنے کھلاڑیوں کو اپنے خطاب میں اپنی بےپناہ صلاحیت کیلئے مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے فادر سنجے ایکا، ایس جے ، فادر نیلم کرکٹا، ایس جے، فادر پاسکل دھنوال، ایس جے، سنت زیویئر اسکول، چائباسہ ، فادر روشن باگ، ایس جے ، (پرنسپل) ، بھائی سمیت سورینگ، ایس جے، بھائی امرت ٹوپو، ایس جے، سنت میری اسکول سمڈیگا نے اہم کردار ادا کیا۔ رانچی علاقے کی 12 ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کھیلی۔ پہلا سیمی فائنل کاسنت زیویئرس انٹر کالج رانچی بمقابلہ سنت زیویئر اسکول صاحب گنج کے درمیان 4 مئی 2025 کو صبح 30:06 بجے کھیلا جائےگا۔ دوسرا سیمی فائنل لویولااسکول، جمشیدپور بمقابلہ بوائز ٹاؤن نامکوم کے درمیان 4 مئی کو شامل 4 بجے کھیلا جائےگا۔



