سمڈیگا کے بازار ٹانڑ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انتخابی ریلی کو خطاب کیا
جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا 04 نومبر:جھارکھنڈ کے آسمان پر اپوزیشن کے لوگ منڈلا رہے ہیں۔ کبھی وزیر اعظم دورہ کرتے ہیں تو کبھی وزیر داخلہ تشریف لاتے ہیں۔ ایک یا دوسرے طریقے سے گرینڈ الائنس کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ لیکن وہ کسی نہ کسی طرح عوام تک پہنچیں گے، چاہے انہیں گھٹنوں کے بل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ سی ایم ہیمنت سورین انتخابی جلسہ عام میں طے شدہ پروگرام سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے تھے اور اسٹیج پر پہنچتے ہی انہوں نے مائیک ہاتھ میں لیا اور تیزی سے بولنا شروع کردیا۔پی ایم نریندر مودی کے پروگرام کی وجہ سے اپنے ہیلی کاپٹر کو اتارنے میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے تاخیر کا ذمہ دار اپنے مخالفین کو ٹھہرایا۔ہیمنت سورین نے سمڈیگا کے اسٹیڈیم سے وزیر داخلہ امت شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ میں صرف CNT، SPT اور PESA قوانین لاگو ہوں گے۔ نہ UCC اور نہ ہی NRC کام کرے گا۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ کے لوگ بیان بازی میں نہیں پھنسیں گے۔ سمڈیگا سے کانگریس امیدوار بھوشن باڑاکے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی بجلی بل معافی اسکیم اور میاّں سمان اسکیم کے فوائد حاصل کریں۔ہیمنت سورین نے تقریباً سات منٹ تک بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس نے مل کر ایک بار پھر بھوشن باراکو سمڈیگا سے اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا۔ عوام بھوشن کو ایم ایل اے منتخب کرکے عظیم اتحاد کو مضبوط کریں۔وزیرا علیٰ نے اجتماع سے پوچھا کہ کیا ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی بجلی بل معافی اسکیم اور میّاںسمان اسکیم کا فائدہ ان تک پہنچ رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے یہاں کے قبائلی عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش کی۔ بی جے پی بھائیوں کو آپس میں لڑانے اور باہمی ہم آہنگی کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، لیکن گرینڈ الائنس کے لوگ تنوع میں اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ بی جے پی والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ سرمایہ دار تقسیم کرو اور حکومت کرو پر یقین رکھتا ہے۔ ریاست میں ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔