نتیش کمار اور روی شنکر پرساد سمیت کئی وزراء کی موجودگی
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 28 دسمبر: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کو سابق مرکزی وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج سابق مرکزی وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کے یومِ پیدائش پر منعقدہ تقریب میں پی سی کالونی، کنکڑ باغ (سیکٹر اے، پارک نمبر 31) پہنچ کر وہاں نصب ان کے مجسمے پر گل دائرہ نذر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی ترقی کے وزیر اشوک چودھری، وزیر زراعت رام کرپال یادو، گنا صنعت کے وزیر سنجے کمار، رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد، رکن اسمبلی سنجیو چورسیا، رتنیش کشواہا، سابق اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو، سابق رکن اسمبلی ارون کمار سنہا، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار سمیت کئی اہم شخصیات، سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی ارون جیٹلی کے مجسمے پر گل دائرہ نذر کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔



