رالومو دفتر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یومِ شہادت منایا گیا
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 30 جنوری، سچائی اور عدم تشدد کی علامت، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار آج بھی اتنے ہی بامعنی ہیں۔ ان کی پالیسیوں اور اصولوں سے آج کی نوجوان نسل کو ترغیب لینی چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار رالومو سپریمو اور راجیہ سبھا کے رکن اپیندر کشواہا نے پارٹی دفتر میں باپو کے یومِ شہادت پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشٹریہ لوک مورچہ کے ریاستی ترجمان رام پکار سنہا نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب میں ایم ایل اے مادھو آنند اور آلوک سنگھ سنگھ موجود تھے۔ اس یومِ شہادت کی تقریب میں مدن چودھری، پرشانت پنکج، سبھاش چندر ونشی، ہمانشو پٹیل، برجیندر پپو، انگد کشواہا، سمرتی کمود، اشوک رام، آر کے سنہا، جنگ بہادر کشواہا، اشوک کشواہا، سمی کماری سمیت پارٹی کے سینکڑوں رہنما موجود تھے۔









Users Today : 308
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2212
Users Last 30 days : 3481
Users This Month : 3467
Users This Year : 3481
Total Users : 4565024