Saturday, December 6, 2025
ہومBiharنتیش حکومت کی حالت لالو کے جنگل راج جیسی ہی ہو گئی...

نتیش حکومت کی حالت لالو کے جنگل راج جیسی ہی ہو گئی ہے

رنگداری و اغوا کم ہوا ہے لیکن اب افسروں کا جنگل راج بڑھ گیا ہے:پرشانت کشور

جدید بھارت نیوز سروس
نالندہ،یکم نومبر(راست): جن سوراج کے بانی پرشانت کشور آج بہار اسمبلی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں نالندہ پہنچے۔ انہوں نے راجگیر سے اپنے شاندار روڈ شو اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ راجگیر کے کلالی موڑ سے شروع ہوا یہ روڈ شو سِلاو بائی پاس، نیپورا موڑ سے ہوتے ہوئے نالندہ موڑ تک پہنچا۔ اس کے بعد بین بازار میں پرشانت کشور نے عوامی جلسے سے خطاب کیا اور ہلسا، نورسرائے سے ہوتے ہوئے بہار شریف پہنچے۔ یہاں دیوی سرائے موڑ سے کلاک ٹاور، اتواری بازار ہوتے ہوئے سوہ سرائے موڑ تک روڈ شو کیا اور مقامی امیدوار دنیش کمار کے لیے حمایت طلب کی۔اس سے قبل بہار شریف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرشانت کشور نے بہار میں قانون و انتظام کے سوال پر نتیش حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو کے جس جنگل راج کو ختم کر کے نتیش کمار کی حکومت بنی تھی، اب تقریباً ویسا ہی ماحول دوبارہ بن گیا ہے۔ اگرچہ اب اغوا اور رنگداری جیسے جرائم کم ہوئے ہیں لیکن نتیش حکومت میں افسروں کا جنگل راج بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ NDA کے منشور کا وقت گزر چکا ہے، اب حساب دینے کا وقت ہے۔ نتیش کمار نے جب 2005 میں بہار کی کمان سنبھالی تھی تب بھی بہار ملک کی سب سے پسماندہ ریاستوں میں شامل تھا، اور آج 20 سال بعد بھی صورتحال نہیں بدلی۔ یہی ان کا اصل رپورٹ کارڈ ہے۔پرشانت کشور نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار کے دور میں نالندہ میں ترقی تو ہوئی ہے لیکن ہر محکمہ میں بدعنوانی بہت بڑھ گئی ہے۔ ان کی بڑھتی عمر کا فائدہ اٹھا کر کچھ لوگ ان کے نام پر عوام کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن اب نتیش حکومت سے ڈر کر لالو یادو کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے سامنے جن سوراج کا متبادل موجود ہے۔ اچھے لوگوں کو منتخب کیجیے، تب ہی آپ اور آپ کے بچوں کا بھلا ہو سکے گا۔پرشانت کشور کے روڈ شو کے دوران راجگیر کے امیدوار ستیندر پاسوان، ہلسا کے امیش ورما، نالندہ میں کماری پونم سنہا، بیہار شریف میں دنیش کمار اور استھاوان میں لتا سنہا موجود رہیں۔ کئی جگہوں پر پرشانت کشور اور جن سوراج کے امیدواروں کا پھول مالاؤں سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حامیوں نے جے سی بی کی مدد سے قافلے پر بھی پھول برسائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات