Thursday, December 11, 2025
ہومBiharایس ٹی ای ٹی کے امیدواروں کا بہار بورڈ دفتر کے باہر...

ایس ٹی ای ٹی کے امیدواروں کا بہار بورڈ دفتر کے باہر احتجاج

پٹنہ، 11 دسمبر (ہ س)۔ریاستی ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ایس ٹی ای ٹی) کے امیدواروں نے جمعرات کے روز پٹنہ میں بہار بورڈ دفتر کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ امیدواروں کی بڑی تعداد نے بورڈ دفتر کے گیٹ کا گھیراؤ کیا، نظرثانی شدہ جوابی کلید جاری کرنے اور زیر التوا نوٹیفکیشن کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔امیدواروں نے الزام لگایا کہ بورڈ امتحان اپ ڈیٹس کے حوالے سے واضح معلومات فراہم نہیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ دو دن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، لیکن کئی دنوں سے کوئی باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امیدواروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سوالنامہ میں 21 سوالات نصاب سے باہر کے تھے اورانہیں گریس مارکس دئے جانے چاہئے تھے۔کئی امیدواروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی انسر کی میں گڑ بڑی کو لیکر اعتراضات درج کرائے تھے لیکن نہ تو نظر ثانی شدہ انسرجاری کی گئی اور نہ ہی ان کی شکایات پر کوئی ٹھوس کارروائی کی گئی۔
غلط انسر ہزاروں امیدواروں کے اسکور کو متاثر کر رہی ہے جس سے بھرتی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔امیدواروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 27، 28 اور 29 نومبر کو بورڈ دفتر کا گھیراؤ بھی کیا تھا لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ جس سے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ احتجاج کرنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ پہلے سے بڑا ہوگا۔ مختلف اضلاع سے امیدوار پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک نظر ثانی شدہ جوابی کلید جاری نہیں کی جاتی اور نوٹیفکیشن کے لیے واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی جاتی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات