Thursday, January 8, 2026
ہومBiharشدید سردی کی لپیٹ میں بہار

شدید سردی کی لپیٹ میں بہار

سبور 4.6ڈگری کے ساتھ سب سے ٹھنڈا، الرٹ جاری

درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا خدشہ: 10 جنوری تک ٹھٹھرتا رہے گا بہار

دھوپ بھی بے اثر: کہرے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 6 جنوری :بہار کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت تیزی سے گرنے کے ساتھ ہی سردی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جس سے بھاگلپور، گیا، نالندہ، سیوان اور سمستی پور سمیت کئی اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں بھاگلپور ضلع کا سبورسب سے سرد علاقہ رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔منگل کی صبح پٹنہ اور پورنیہ سمیت کچھ اضلاع میں دھوپ نکلی ضرور، لیکن سرد ہوا کے وجہ سے لوگ دھوپ میں بھی ٹھنڈ محسوس کررہے ہیں۔ دریں اثنا، مغربی چمپارن، گیاجی سمیت کئی اضلاع گھنے کہرے کی چادر میں لپٹے رہے، جس سے حد بصارت کافی کم ہوگئی اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔پٹنہ کے موسم کی بات کریں تو منگل کی صبح دھوپ نکلنے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم 9 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں یہ سرد موسم 10 جنوری تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔مختلف اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت کو دیکھیں تو گیاجی میں 5 ڈگری سیلسیس، نالندہ میں 5.5، سیوان میں 5.7، سمستی پور میں 6.3، اورنگ آباد میں 6.4، مغربی چمپارن میں 6.6، سارن میں 6.8، روہتاس میں 7، ارول میں 7.3، پورنیہ اور دربھنگہ 7.7 اور پٹنہ میں 8.7 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ سات دنوں تک موسم خشک رہے گا اور بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔ تاہم، اگلے دو تین دنوں کے دوران ریاست کے کئی حصوں میں درمیانے سے گھنی دھند کی توقع ہے۔ درجہ حرارت کے رجحانات کے حوالے سے محکمہ کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی، جبکہ اگلے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس مزید کمی آسکتی ہے۔ اس کے بعد درجہ حرارت مستحکم ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح اور شام کے اوقات میں زیادہ محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گرم کپڑے پہنیں اور سردی سے بچنے کے لیے دیگر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات