جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 05 دسمبر: بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے جمعہ کو کہا کہ سہرسہ ضلع کے سمری بختیارپور سب ڈویژن میں 17.29 کروڑ کی لاگت سے سب جیل کی تعمیر ہوگی۔مسٹر چودھری نے بیان جاری کر کے کہا کہ نئے سب جیل عمارت کی تعمیر کے لیے 25 ایکڑ زمین کے حصول کی منظوری فراہم کی گئی ہے، جس کے لیے 17 کروڑ 29 لاکھ 795 روپے معاوضے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میںجیل انتظامیہ اور سیکیورٹی نظام کو جدید اور مضبوط بنانے کی سمت یہ ایک اہم قدم ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں اس پروجیکٹ کے لیے 30 کروڑ روپے کا بجٹ پرویژن دستیاب ہے، جس سے اس منصوبے پر خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمین کے حصول اور معاوضہ کی ادائیگی کی پوری ذمہ داری سہرسہ کے کلکٹرکو سونپی گئی ہے اور رقم کی نکاسی اور خرچ مالیات محکمہ کی جانب سے جاری قواعد و سرکولرز کے مطابق کی جائے گی۔مسٹر چودھری نے کہا کہ یہ سب جیل تعمیراتی پروجیکٹ سہرسہ ضلع میںجیل انتظامیہ کی کارکردگی کو بڑھائے گا اور حفاظتی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پوری کارروائی کو شفافیت اور وقت کی پابندی کے ساتھ آگے بڑھائے گی، تاکہ نہ صرف حصول اراضی کا عمل صحیح طور پر پورا ہو بلکہ یہ پراجیکٹ علاقائی انتظامی اصلاحات اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے۔



