ہومBiharنتیش کمار سے ملنے پہنچے آ ر جے ڈی ایم ایل اے...

نتیش کمار سے ملنے پہنچے آ ر جے ڈی ایم ایل اے فیصل رحمان

پٹنہ،02 اپریل(ہ س)۔ڈھاکہ سے آ ر جے ڈی کے ایم ایل اے فیصل رحمان نے 16 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹنگ سے پرہیزکئے تھے۔ کانگریس کے تین ایم ایل اے اور ایک آ ر جے ڈی ایم ایل اے کی غیر موجودگی کی وجہ سے آ ر جے ڈی امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ باغی آ ر جے ڈی ایم ایل اے فیصل رحمان کی جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اچانک ملاقات نے قیاس آ رائیوں کو ہوا دی ہے۔ آ ر جے ڈی نے ابھی تک باغی ایم ایل اے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔باغی آ ر جے ڈی ایم ایل اے فیصل رحمان نے خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ اپنی ملاقات کی معلومات سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے۔ فیصل رحمان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ڈھاکہ علاقہ کی مجموعی ترقی کے حوالے سے بشکریہ ملاقات کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ “اس ملاقات کے دوران علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سڑکوں، صحت، تعلیم، آ بپاشی، اور انفراسٹرکچر سے متعلق مختلف اہم اسکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔” وزیر اعلیٰ نے تمام تجاویز پر مثبت یقین دہانی کرائی اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ ان اسکیموں کے نفاذ سے ڈھاکہ کی ترقی میں تیزی آ ئے گی اور عوام کو وسیع فوائد حاصل ہوں گے۔ دو روز قبل کانگریس کے تین باغی ایم ایل اے میں سے ایک نے دیہی تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں وزیر سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس نے یقینی طور پر کہا ہے کہ باغی ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لیکن آ ر جے ڈی یا کانگریس نے ابھی تک کارروائی کے لیے اسمبلی اسپیکر کو تحریری درخواست نہیں دی ہے۔دوسری طرف باغی ایم ایل اے یقینی طور پر اپنی سرگرمیوں سے سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہے ہیں۔ بہار میں نئی حکومت بننے والی ہے۔ کابینہ میں کئی نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ سیاسی ماہر سنیل پانڈے کا کہنا ہے کہ باغی ایم ایل اے بھی اپنے لیے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔بہار قانون ساز اسمبلی کی انیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ کچھ حیران کن نام بھی سامنے آ ئے ہیں۔ کانگریس کے ایم ایل اے منوہر پرساد سنگھ اور آ ر جے ڈی ایم ایل اے فیصل رحمن کو ایک ایک کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔یہ کمیٹی مالی سال 2026-27 کے لیے تشکیل دی گئی ہے اور اس کی مدت یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2027 تک رہے گی۔ اسپیکر کی منظوری کے بعد کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات