Saturday, December 6, 2025
ہومBiharراج کشور سنگھ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پٹنہ سٹی کے سرپرست بنائے...

راج کشور سنگھ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پٹنہ سٹی کے سرپرست بنائے گئے

پٹنہ ،20 اکتوبر (راست) راج کشور سنگھ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، پٹنہ سٹی کے(پیٹرن) سرپرست بنائے گئے۔ اُن کے سرپرست بنائے جانے پر کئی لوگوں نے ممتاز سماجی کارکن انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر راج کشور سنگھ نے کہا کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پٹنہ سٹی نے جو مجھے ذمہ داری دی ہے اسے میں تن من دھن سے نبھائوں گا۔ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پٹنہ سٹی برانچ کی طرف سے کئے جا رہے سماجی خدمت کے کاموں سے بہت متاثر ہوں اور مستقبل میں مجھ سے جو بھی مدد کی ضرورت ہو گی میںاس کے لئے تیار رہوں گا۔ واضح ہو کہ راج کشور سنگھ روٹری کلب آف کنکر باغ کے صدر بھی ہیں۔ان کی بہتر کار کردگی کو دیکھتے ہوئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نے سرپرست مقرر کیا ہے ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پٹنہ سٹی برانچ چیئرمین شری گووند کنودیا نے کہا کہ شری راج کشور سنگھ جی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ ان کے سرپرست بننے سے بلڈ بینک اور ہماری طرف سے فراہم کی جانے والی دیگر خدمات مزید تیز ہو جائیں گی۔مبارکباد دینے والوں میں سنجیو دیورا، سندیپ ڈرولیا، راجیش کنودیا، تارا جھنجھن والا، پردیپ بریلیا، سنجیو کمار یادو، راجیش چودھری، بنٹی ڈرولیا کے نام شامل ہیں ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات