Saturday, December 6, 2025
ہومBiharخون عطیہ کر کے انسانی جان کو بچانا بھی بڑی نیکی ہے...

خون عطیہ کر کے انسانی جان کو بچانا بھی بڑی نیکی ہے : امیر شریعت

مولانا سجاد میموریل اسپتال میں منعقد خون عطیہ کیمپ میں امیر شریعت نے اپنا خو ن عطیہ کر کے اس کار خیر کیلئے جذبہ ٔ تعاون کو ابھارا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ ( ) امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی نگرانی میں پھلواری شریف میں بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابو المحاسن محمد سجاد کی یاد میں مولانا سجاد میموریل اسپتال قائم ہے جہاں بلا تفریق مذہب و ملت ذات و برادری خدمت خلق کے جذبہ سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر امیر شریعت بہار ، اڑیسہ ، جھارکھنڈ حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ نے اسپتال کے اندر جدید آلات مہیا کرنے اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا نے کے لئے کئی اہم فلاحی و رفاہی کاموں کو انجام دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں بہت سے مریضوں کو بروقت خون کی ضرورت پڑتی ہے اس کیلئے حضرت امیر شریعت نے بلڈ بینک کے نظام کو چست و درست بنا نے کی خاطر ۲ ؍ستمبر۲۰۲۵ کو خون عطیہ کیمپ منعقد کرایا جس میں حضرت نے سب سےپہلے اپنا خون عطیہ پیش کر کے اس عمل خیر کیلئے لوگوں کے جذبہ تعاون کو ابھارا، اس خصوصی کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے حضرت امیر شریعت نے فرمایا کہ ہر وہ عمل جو اللہ کی رضا و خوشنودی کی خاطر کیا جائے، وہ نہایت ہی محبوب و پسندیدہ عمل ہے ، لہذا خون عطیہ کر کےانسانی جان کو بچانا بھی اللہ کو بےحد پسند ہے بہت سی ماں اور بہنوں کو ولادت کے وقت خون کی حاجت ہوتی ہے یا کسی کی سر جری کے وقت انہیں خون کی ضرورت پڑتی ہے اگر ہم نےان کی جانوں کو بچانے کے لئے خون عطیہ کیا تو یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔ اس کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ خون دینے والے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس سے خون کے آئرن کا تناسب بھی بڑھتاہے گو یا خون عطیہ کر نے سے دنیا و آخرت دونوں جہاں میں کامیابی ملے گی ۔ امارت شرعیہ بہار اڑیسہ ، جھارکھنڈاور مغربی بنگال کے ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ اسلام میں انسانی جانوں کی حفاظت کر نے کی بڑی فضیلت آئی ہے جو لوگ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے خون عطیہ کر تے ہیں وہ بڑے اجر و ثواب کے مستحق قرار دیئے گئے ہیں اس لئے آپ حضرات اس کا ر خیر میں شرکت کیلئے یہاں جمع ہوئے ہم آپ سبھوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہیں۔ امارت شرعیہ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری و صدر قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی نے کہا کہ مولانا سجاد میموریل اسپتال عرصہ سے دینی و ملی فریضہ سمجھ کر محض انسانیت کی بنیاد پر طبی خدمات انجام دے رہا ہے اس وقت یہ طبی ادارہ موجودہ امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی قیادت میں روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے ضرورت محسوس کی کہ یہاں بلڈ بینک قائم کیا جائے اسی ضرورت کے پیش نظر آج خون عطیہ کیمپ لگا یا گیا تا کہ ضرورت مندوں کی حاجت روائی ہو ، اللہ تعالیٰ نے خون عطیہ کر نے والوں کے لئے بڑے اجر و ثواب کا وعدہ کیا ہے ۔ جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیب ایکٹنگ سکریٹری مولاناسجاد میموریل اسپتال نے تمہیدی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہمارا مذہب امن و آشتی کا مذہب ہے وہ خیر و بھلائی کے کام کر نے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ اس وقت یہاں خون عطیہ کیمپ میں آپ سب کا یہاں جمع ہونا کار خیر کو قوت بخشنے کا ذریعہ ہے ۔ ہم اپنے تمام ڈاکٹروں کی طرف سے رفقاء کرام اور امارت شرعیہ کے ذمہ داروں کا دل کی گہرائی سے استقبال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی پٹنہ سے آئے ہوئے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے سارے ذمہ داران خاص طور پر ڈاکٹر اے کے سنہا ، انشل رنجن ، جے این شرما ، محمد نسیم ، سنتوش اپادھیائے ، سنتوش کمار اور مینیجر محمد شہاب الدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ واضح ہو کہ اس کیمپ میں پچاس یونٹ بلڈ عطیہ کیا گیا۔ اس خون عطیہ کیمپ میں جناب ذاکر بلیغ ایڈوکیٹ چیئر مین امارت ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر نے حضرت امیر شریعت کا گلدستہ پیش کر کے سے استقبال کیا ۔ اس موقع پر مولانا سجاد میموریل اسپتال کی منیجر محترمہ خور شید پروین نے اس کیمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیمپ انچارج اصغر علی ، آفس انچارج اعجاز احمد ، ہمایوں اشرف ، فرید اختر ، خبیب رضوی ، عادل طارق حسین ، منور ارشاد ، عارف صدیقی ،ابو ظفر ، افسانہ پروین ، رضیہ سلطانہ ،محتر مہ ریشما ، شیکھا کمار ی ، ابرار انصاری کے علاوہ اسپتال کے تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کیا ہے ۔
اس موقع پر جناب ڈاکٹر تقی امام ، جناب ڈاکٹرسید یاسر حبیب کے علاوہ دار العلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ کے متعدد طلبا ء، مرکزی دار القضا ء امارت شرعیہ میں زیر تر بیت علماء اور پارہ میڈیکل امارت شرعیہ کے بچوں نے اپنا خون عطیہ کر کے ایک مثال قائم کی۔ اس خون عطیہ کیمپ میں جناب مولانا مفتی وصی احمد قاسمی ، نائب قاضی شریعت جناب ایس ایم شرف ، جناب باری اعظمی ، جناب احسان الحق، جناب انجینئر اجیر الحسن، جناب ڈاکٹر ایس نثار احمد ، جناب ڈاکٹرایس جی ایم اشرفی ،جناب سید نثار احمد سیکریٹری پارہ میڈیکل ، جناب ڈاکٹر کمال وارث صاحب، جناب حافظ محمد احتشام، جناب مولانا قیام الدین قاسمی ، رضوان احمد ندوی ، مشکور عثمانی ، اشتیاق راستی ، نیئر اعظم ،مولانا صابر ،کے علاوہ مولانا سجاد میموریل اسپتال میں علاج کے لئے تشریف لا نے والے اصحاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کیمپ کا آغاز قاری اسامہ کی تلاوت کلام پاک اور مولانا ضیاء الدین کی نعت شریف سے اس پروگرام کی نظامت مولانا سجاد میموریل اسپتال کے ایکٹنگ سکریٹر جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیبنے انجام دی اور حضرت امیر شریعت کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات