Saturday, December 6, 2025
ہومBiharوزیر اعظم مودی آج پورنیہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم مودی آج پورنیہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے

مودی آج بہار میں 45,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے: ڈاکٹر جیسوال

پٹنہ، 14 ستمبر (یواین آئی) بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز ریاست کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے اور 45000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔مسٹر دلیپ جیسوال نے آج میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی پورنیہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے اور نیپال کی سرحد سے متصل چھیہڑٹا (امرتسر) ۔سہرسہ اور ایروڈ-جوگبنی وندے بھارت اور دو امرت بھارت ایکسپریس سمیت چار نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی اپنے اس دورہ بہار کے دوران 45000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے کہا کہ مسٹر مودی مکھانہ کے بازار، برآمد اور برانڈ کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے مکھانہ بورڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی بھاگلپور کے پیر پینتی میں3×800 میگاواٹ کے تھرمل پاور پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور 2,680 کروڑ روپے کی لاگت والے کوسی-میچی بین ریاستی ندی لنک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔بہار بی جے پی کے صدر نے کہا کہ مسٹر مودی وکرم شیلا۔کٹریا کے درمیان 2,170 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی ریلوے لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو گنگا ندی کے آر پار براہ راست ریل رابطہ فراہم کرے گی اور اس سے علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ارریہ۔گلگلیہ (ٹھاکر گنج) کے درمیان 4,410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر شدہ نئی ریلوے لائن کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی ارریہ-گلگلیہ (ٹھاکر گنج) سیکشن پر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریںگے ، جس سے ارریہ اور کشن گنج اضلاع کے درمیان براہ راست ریل رابطہ قائم ہوگا اور شمال مشرقی بہار تک رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وہ جوگبنی اور دانا پور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریںگے جس سے ارریہ، پورنیہ، مدھے پورہ، سہرسہ، کھگڑیا، بیگوسرائے، سمستی پور، مظفر پور، ویشالی اور پٹنہ جیسے اضلاع کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ ڈاکٹر جیسوال نے بتایا کہ مسٹر نریندر مودی پورنیہ میں سیکس سورٹیڈ سیمین کی سہولت کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر ڈیری لائیو اسٹاک میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے مادہ بچھڑوں کو مصنوعی حمل کے ذریعے تقریباً 90 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ نیشنل گوکل مشن کے تحت جدید ترین سیمین اسٹیشن ہے، جو سالانہ پانچ لاکھ سیکس سورٹیڈ سیمین کی خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی سہولت اکتوبر 2024 میں میک ان انڈیا اور آتم نر بھر بھارت کے وژن کے مطابق شروع کی گئی مقامی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مادہ بچھڑوں کی پیدائش کے امکانات کو بڑھاتی ہے اور چھوٹے، پسماندہ کسانوں اور بے زمین مزدوروں کو دودھ کی بہتر پیداوار کے ذریعہ معاشی طور پر خود کفیل ہونے میں مدد دینے والی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے بتایا کہ اس دورے کے دوران، مسٹر نریندر مودی پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے تحت 35,000 دیہی مستفیدین اور پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت 5,920 شہری مستحقین کے لیے منعقدہ گرہ پرویش پروگرام میں شرکت کریں گے اور کچھ مستفیدین کو چابیاں بھی سونپیں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم بہار میں دین دیال انتودیہ یوجنا نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) کے تحت کلسٹر لیول فیڈریشن (سی ایل ایف) میں تقریباً 500 کروڑ روپے کے کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈز بھی تقسیم کریں گے اور اس سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ تنظیم کے کچھ صدور کو چیک بھی سونپیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات