پٹنہ، 16 فروری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مسٹر کمار نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور ایشور سے پرارتھنا کی کہ وہ متوفی کے اہل خانہ کو یہ غم کی گھڑی برداشت کرنے کی طاقت دے۔وزیراعلی نے اس افسوسناک واقعہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو وزیراعلی ریلیف فنڈ سے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔



