Sunday, February 8, 2026
ہومBiharنتیش نے کچی درگاہ-بیدوپور 6 لین گنگا پل پروجیکٹ کے تعمیری کام...

نتیش نے کچی درگاہ-بیدوپور 6 لین گنگا پل پروجیکٹ کے تعمیری کام کا لیا جائزہ

پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور بقیہ کام ماہ اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا

پٹنہ، 8 فروری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کے روز افسران کو کچی درگاہ-بیدوپور 6 لین گنگا پل پروجیکٹ کے تعمیری کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر کمار نے آج اس پروجیکٹ کے تعمیری کام کا جائزہ لیا، جس کے دوران افسران نے انہیں بتایا کہ پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور بقیہ کام ماہ اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے جائزے کے دوران ہدایت دی کہ پل کے بقیہ کاموں کے ساتھ ساتھ اپروچ روڈز کی تعمیر بھی جلد مکمل کی جائے تاکہ آمد و رفت بلا تعطل اور ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو دارالحکومت پٹنہ تک براہ راست سڑک کنیکٹی وٹی کی سہولت ملے گی، جس سے زراعت، صنعت اور دیگر کاروبار کو فروغ ملے گا۔ نیز ہنگامی طبی حالات میں مریضوں کا پٹنہ پہنچنا بھی آسان ہو جائے گا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے افتتاح کے بعد پٹنہ سے راگھو پور تک کنیکٹی ویٹی بحال ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پروجیکٹو کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ اس پل کی تعمیر سے مہاتما گاندھی سیتو پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور شمالی و جنوبی بہار کے درمیان کنیکٹی ویٹی کے لیے ایک متبادل راستہ دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے لوگ پٹنہ شہر کے باہر سے ہی شمالی بہار کے مختلف مقامات تک آسانی سے آمد و رفت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آمس-دربھنگہ ایکسپریس وے سے کچی درگاہ-بیدوپور چھ لین گنگا پل پروجیکٹ جڑ جائے گا، جس سے سمستی پور، دربھنگہ اور مدھوبنی کی طرف جانے والے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی اور وقت کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں معیاری سڑکوں اور پلوں کی مسلسل تعمیر کر کے آمد و رفت کو مزید آسان بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے 23 جون 2025 کو کچی درگاہ (پٹنہ) سے راگھو پور دیارا (ویشالی) تک کے حصے کا افتتاح کیا تھا۔ پٹنہ میں این ایچ۔30 اور ویشالی میں این ایچ۔103 کے درمیان گنگا ندی پر کل 19.76 کلومیٹر طویل 6 لین گرین فیلڈ پل پروجیکٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس میں 9.76 کلومیٹر لمبا پل اور 10 کلومیٹر لمبی رسائی سڑکیں شامل ہیں۔پہلا مرحلہ کچی درگاہ، پٹنہ سے دیارا، ویشالی (4.57 کلومیٹر) کا افتتاح ہو چکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں حاجی پور-مہنار روڈ (این ایچ-122بی) سے چک سکندر (این ایچ-322) تک اور تیسرے مرحلے میں راگھوپور دیا را سے حاجی پور-مہنار روڈ (این ایچ-122بی) تک تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے۔معائنہ کے دوران جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی عاملہ کے صدر و رکن پارلیمان سنجے کمار جھا، محکمہ تعمیراتِ سڑک کے سکریٹری پنکج کمار پال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تِرشت کپل اشوک، پٹنہ ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، ویشالی کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محترمہ ورشا سنگھ، پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتکیہ کے شرما، ویشالی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکرم سیہاگ سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات