Thursday, January 15, 2026
ہومBiharمکر سنکرانتی کے موقع پر 'ایل جے پی ' کے پروگرام میں...

مکر سنکرانتی کے موقع پر ‘ایل جے پی ‘ کے پروگرام میں نتیش کمار کی شرکت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 15 جنوری : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جمعرات کو مکر سنکرانتی کے موقع پر لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صوبائی دفتر میں منعقد ‘دہی-چوڑا بھوج ‘ پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر چِراغ پاسوان نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کی تصویر پر گل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر سنجے کمار سنگھ، رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی، رکن اسمبلی مراری پرساد گوتم، جناتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صوبائی صدر اُمیش کُشواہا، قانون ساز کونسل کے رکن سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی کے علاوہ دیگر عوامی نمائندے، بڑی تعداد میں کارکنان اور معزز افراد موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات