ہومBiharنتیش کمار نے بہار میں بہتر حکمرانی، ترقی اور

نتیش کمار نے بہار میں بہتر حکمرانی، ترقی اور

سماجی انصاف کی سمت تاریخی کام کیے ہیں: سمراٹ چودھری

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 10 اپریل: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں بہتر حکمرانی ، ترقی اور سماجی انصاف کی سمت تاریخی کام کیے ہیں۔مسٹر چودھری نے آج راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر نتیش کمار کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کمار نے بہار میں بہتر حکمرانی، ترقی اور سماجی انصاف کی سمت تاریخی کام انجام دیے ہیں۔ بہار میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ، بہتر تعلیم اور صحت کا نظام، خواتین کی خودمختاری کے لیے مؤثر اقدامات اور مضبوط امن و امان نے ریاست کو ایک نئی پہچان دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2005 سے پہلے عدالت نے بھی جس بہار کو ‘جنگل راج، کا لقب دیا تھا، وہاں مسٹر کمار نے بہتر حکمرانی قائم کرنے کا کام کیا۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ ‘انصاف کے ساتھ ترقی،کے منتر کے ساتھ بہار نے ترقی اور ہمہ گیر نمو کا ایک نیا باب لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی آبادی کو عزت دینے کے لیے پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیا گیا، جو پورے ملک کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر کمار کا تقریباً چار دہائیوں کا پارلیمانی تجربہ رہا ہے۔ اس دوران وہ لوک سبھا اور بہار قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہے ہیں۔ ساتھ ہی، اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں انہوں نے وزیر ریلوے اور وزیر زراعت کے طور پر بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں اور تاریخی فیصلوں کے شراکت دار بنے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے کے ساتھ ہی مسٹر کمار ان گنے چنے لیڈروں میں شامل ہو گئے ہیں جو چاروں ایوانوں کے رکن رہے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ راجیہ سبھا میں مسٹر کمار کا تجربہ، دور اندیشی اور مفاد عامہ کے لیے لگن ملک کی پالیسیوں کو نئی سمت دے گی اور تعمیرِ ہندوستان میں ان کا کردار مزید مؤثر ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات