Friday, January 2, 2026
ہومBiharدارالعلوم الاسلامیہ اکابرین امارت شرعیہ کے خوابوں کی حسین تعبیر ہے: مفتی...

دارالعلوم الاسلامیہ اکابرین امارت شرعیہ کے خوابوں کی حسین تعبیر ہے: مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی

حافظ قرآن کے ساتھ ساتھ عامل قرآن بھی بنیں : سکریٹری دار العلوم الاسلامیہ

پھلواری شریف،یکم جنوری :کو بہار کا معروف و مقبول تعلیمی ادارہ دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھلواری شریف میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حفظِ قرآن کی تکمیل کے پُرمسرت موقع پر ایک روح پرور دعائیہ نشست منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں اکابرین امارت شرعیہ کے علاوہ علماء کرام، اساتذۂ کرام، حفاظِ قرآن، طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر پروگرام کی صدارت فرمارہےناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے حافظِ قرآن کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حفظِ قرآن ایک عظیم سعادت ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے والدین کی قربانیوں اور اساتذہ کی محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ نیز ماہانہ امتحان میں پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا اور تمام طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ دارالعلوم محض ایک مدرسہ نہیں ہے بلکہ یہ آپ طلبہ کا تعلیمی گھر ہے اور طلبہ اسے اپنا گھر ہی سمجھیں، یہ عام ادرہ نہیں بلکہ امارت شرعیہ کا مدرسہ ہے اور بہاراڈیشہ وجھارکھنڈ دارالعلوم ہے ۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ یہ دارالعلوم انشاءاللہ ایک دن دارالعلوم دیوبند جیسا بنے گا جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا اور تعلیمی اعتبار سے یہ آج بھی دارالعلوم دیوبند ہی کی طرح ہے۔ دعائیہ مجلس میں شریک دارالعلوم اسلامیہ کے سکریٹری مفتی وصی احمد قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آپ حامل قرآن کے ساتھ ساتھ عامل قرآن بھی بنیں،دار العلوم اسلامیہ کا معیار بلندہے سے ان شاء اللہ تعمیر کا مسئلہ بھی حل ہوگا، قاضی شریعت امارتِ شرعیہ حضرت مولانا قاضی انظار عالم صاحب قاسمی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی محنت کو اس طرح جاری رکھیں کہ آپ بھی کل کو قاضی مجاہد الاسلام قاسمی اور ہمارے امراء شریعت کی طرح بن سکیں، مفتی منت اللہ صاحب قاسمی (شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم اسلامیہ)، مفتی شکیل احمد قاسمی (نائب شیخ الحدیث)اور مفتی یحییٰ غنی صاحبان نے طلبہ کے درمیان علم و عمل، خلوص و للّٰہیت، حفظ قرآن اور تحفظ قرآن پر گفتگو فرمائی اور قیمتی نصیحتوں سے نوازا، مولانا گوہر امام امام وخطیب شاہی سنگی مسجد نے فضیلت قرآن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم اسلامیہ بہار ،اڈیشہ وجھارکھنڈ اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے ۔اس موقع پر دارالعلوم الاسلامیہ کے دیگر اساتذہ بشمول مفتی نیر الاسلام ، مفتی تبریز، مفتی طارق سعید، مفتی مشیر عالم، قاری ابرار اور قاری کوثر صاحبان موجود تھے نیز مولانا ابوالکلام شمسی معاون ناظم امارتِ شرعیہ،مفتی قاضی سہیل اختر قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ ، مولانا صابر حسین صاحب ، مفتی محمد شارق رحمانی، مفتی عقیل اختر قاسمی اور مفتی انس جعفر قاسمی ، مولانامسرو عالم مدرسہ بورڈ کے علاوہ دیگر علماء ائمہ و دانشوروں نے نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔حاضرین نے اساتذۂ کرام اور دارالعلوم الاسلامیہ کے ذمہ داران کی شبانہ روز محنت، قربانی اور مخلصانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔دارالعلوم الاسلامیہ کی تعلیمی و تعمیری ترقی، حفاظِ کرام کی علمی و عملی کامیابی، ان کے والدین و اساتذہ کے لیے اجرِ عظیم، اور ملک و ملت کے امن و استحکام کے لیے خصوصی طور پر ناظم امارت شرعیہ نے دعا فرمائی جس پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات