جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 3 جنوری: وزیر صحت و قانون منگل پانڈے نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جی کے عزم سے ملک 31 مارچ 2026 تک نکسل واد (انتہا پسندی) سے پاک ہو جائے گا۔ ‘نکسل مکت بھارت ابھیان ‘ (نکسل سے پاک بھارت مہم) کے تحت ہی چھتیس گڑھ میں ہفتہ کی صبح دو الگ الگ مقامات پر ہونے والے مقابلوں میں سیکورٹی فورسز نے 14 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کا موسٹ وانٹڈ نکسلی اور اسپیشل زونل کمیٹی ممبر دیوا بارسے نے حیدرآباد میں خودسپردگی کر دی ہے۔پانڈے نے کہا کہ ملک تیزی سے نکسل واد کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 2024 سے نکسل واد کے خلاف چلائی گئی مہم میں اب تک 290 نکسلی مارے جا چکے ہیں، 1090 گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ 881 نے سرنڈر کیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں کو بازآبادکاری کی پالیسی (ری ہیبلی ٹیشن پالیسی) کے تحت مدد دے کر قومی دھارے میں شامل ہونے کے مواقع اور ترغیب دی جا رہی ہے۔ سرنڈر نہ کرنے والے کئی سرکردہ نکسلیوں کا ‘آپریشن بلیک فاریسٹ ‘ میں صفایا کیا جا چکا ہے۔پانڈے نے مزید کہا کہ جمہوریت میں تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہ بات نکسلیوں کو جتنی جلدی سمجھ میں آ جائے، ان کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ ملک کے مایہ ناز وزیر اعظم نریندر مودی جی کا بھی بنیادی منتر ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘ کا ہے۔



