Saturday, December 6, 2025
ہومBiharجن سوراج کے قومی صدر ادے سنگھ سب سے بڑے 'عمر چور...

جن سوراج کے قومی صدر ادے سنگھ سب سے بڑے ‘عمر چور ‘ ہیں

جن سورج دھوکے جعل سازوں کا اڈہ ہے، بہار کے عوام حساب لیں گے: دانش اقبال

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 30 ستمبر: بہار بی جے پی کے میڈیا انچارج دانش اقبال نے آج پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر اُدے سنگھ عرف پپو کو سیاسی دور کا سب سے بڑا چور قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور نے بی جے پی لیڈروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن اپنے ہی قومی صدر کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ جس وقت پرشانت کشور الزامات لگا رہے تھے، ان کے پاس ان کے قومی صد اُدے سنگھ بیٹھے تھے، جو سب سے بڑا فراڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ اُدے سنگھ کے حلف نامہ میں جو الیکشن کمیشن کو پیش کیا گیا تھا، وہ خود 2004 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران 44 سال کے تھے، اور پھر 2009 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران 57 سال کے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف پانچ سال میں 13 سال بڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور کو بتانا چاہئے کہ ان کے قومی صدر نے کون سی غلط حرکت کی ،جس نے انہیں اپنی عمر بدلنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وہ فارمولہ بھی بتادیں جس سے پانچ سال میں انسان کی عمر 13 سال بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ تمام لوگ فراڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اُدے سنگھ کو عمر کے اتنے بڑے گھپلے کے جرم میں جیل میں ڈالنا چاہئے۔بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج دانش اقبال نے کہا کہ یہ تمام لوگ فراڈی ہیں اور بہار کے عوام آئندہ انتخابات میں اپنا حساب خود لیں گے۔ اب ان کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات