Saturday, December 6, 2025
ہومBiharالفیض ماڈل اکیڈمی میں گارجین اور ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد

الفیض ماڈل اکیڈمی میں گارجین اور ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد

ارریہ 26 نومبر( راست ) گزشتہ کل بتاریخ 26/ نومبر 2024 بروز منگل صوبہ بہار کے معروف و مشہور ضلع ارریہ میں دینی و عصری علوم کا حسین سنگم ادارہ الفیض ماڈل اکیڈمی میں ششماہی امتحان کے نتائج کا اعلان اور ممتاز طلبہ کے درمیان تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد اسکول کے چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ کے زیر صدارت اسکول کے کیمپس میں کیا گیا ۔بچوں کے کامیاب اور روشن مستقبل کے لیے گارجین اپنا قیمتی وقت لازماً دیں ۔ والدین روزانہ اپنے بچوں سے اسکول میں گزارے ہوئے وقت اور کام کے بارے میں گفتگو کریں اور ہم جماعت دوستوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو جاننے کی کوشش بھی کریں ۔ یہ باتیں الفیض ماڈل اکیڈمی بسمتیہ ارریہ بہار کے چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ نے اسکول میں منعقد گارجین ٹیچر میٹنگ (PTM) میں کہیں ۔ انہوں نے پی ٹی ایم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الفیض ماڈل اکیڈمی میں نرسری تا درجہ درجہ نہم اور دہم کے طلبہ وطالبات ، گارجین اور اساتذہ کے مابین بچوں کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کرنے کے لیے اس کا انعقاد کیا گیا ۔
میٹنگ میں اساتذۂ کرام نے گارجین حضرات سے پرامید لہجے میں اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں میں تعلیمی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے گھر کا ماحول بھی خوشگوار بنائیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانات کے موقع پر بطور خاص بچوں کی نگرانی کریں اور وقتاً فوقتاً اسکول سے دی جانے والی ہدایتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر گارجین حضرات سے بچوں کے تعلیمی معیار اور ان کی دلچسپی پر کھل کر باتیں کی گئیں ۔ اسکول کے پرنسپل جناب حسن گیرخان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کے حصول میں والدین ، طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام میں تال میل ضروری ہے ۔ طلبہ و طالبات کے والدین سے اساتذہ کرام کا رابطہ ہونا چاہیے تاکہ مؤثر طور پر تعلیمی سرگرمیوں کا انجام دیا جا سکے ۔ عصر حاضر میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے برائیوں میں طلبہ و طالبات ملوث ہو رہے ہیں ، والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ بچوں کی تعلیم کو منقطع نہ ہونے دیں ۔ بلکہ اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے بچوں سے تعاون کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک ہو ۔ والدین کی ایک بڑی تعداد نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات