نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا اور سنجے سراؤگی سمیت کئی اہم لیڈروں کی شرکت
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 22 جنوری: ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ‘رام نومی شوبھا یاترا ابھینندن سمیتی ‘ کے زیر اہتمام منعقدہ ‘اشٹیام ‘ (مذہبی تقریب) کا آج کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین کی ٹیلر روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ 24 گھنٹے کے اکھنڈ ‘رام دھن ‘ میں بی جے پی کے صوبائی صدر سنجے سراؤگی، نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا، رکن پارلیمنٹ شاہنواز حسین، وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال، سنجے ٹائیگر، دربھنگہ جالے کے ایم ایل اے جیویش مشرا، لاجونتی جھا، سیما پانڈے سمیت کئی معزز شخصیات اور مخصوص مہمانوں نے شرکت کی۔صوبائی بی جے پی قائدین کے علاوہ پٹنہ مہانگر کے کارکنوں اور معاشرے کے دانشوروں کی بڑی تعداد میں شرکت اس تقریب کی خاص بات رہی۔ اکھنڈ رام دھن کی تال پر پورا ماحول عقیدت کے رنگ میں رنگا ہوا تھا، جس نے عقیدت مندوں کے دل موہ لیے۔ خواتین اور مردوں نے مل کر اس عظیم الشان تقریب میں حصہ لیا۔
21 جنوری کی صبح شروع ہونے والے اس 24 گھنٹے کے پروگرام کا اختتام 22 جنوری کی دوپہر کو ‘ہون ‘ اور ‘آرتی ‘ کے ساتھ ہوا، جس میں ایم ایل اے جیویش مشرا سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ابھینندن سمیتی کے صدر سردار جگجیون سنگھ ببلو، راجیش جین، گوپال کرشن، سجوئے سوربھ، نتن ابھیشیک، مکیش جین، اکشے، پرمود سنگھ، کمار راگھویندر سمیت کئی کارکن موجود تھے۔سمیتی کے صدر جگجیون سنگھ ببلو نے اس موقع پر کہا کہ سینکڑوں سالوں کی جدوجہد کے بعد ایودھیا میں رام للا کے عظیم الشان مندر کی تعمیر اور پران پرتشٹھا سناتن دھرم کے ماننے والوں کے لیے فخر کی علامت ہے، اسی لیے اس مبارک دن کو ہم سالگرہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے کے اکھنڈ جاپ سے لوگوں میں مذہب کے تئیں نیا شعور بیدار ہوگا۔تقریب میں آئے ہوئے سینکڑوں عقیدت مندوں کے لیے ‘بھنڈارا ‘ (لنگر) کا بھی انتظام کیا گیا تھا، جہاں لوگوں نے بھجنوں کی مدھر دھنوں کے ساتھ پرساد گرہن کیا۔ اس موقع پر پرمود چندرونشی، وینا سنگھ، ممتا پانڈے، پریتی پاٹھک، کرن، ریتا جین، ابھیشیک، پنکج سنگھ، وشال یادو، پرہلاد ورما، ونے کیسری، راجیش سریواستو، سنیل بھارتی ٹنکو، ومل کشیپ، سنتوش یادو، ونود سنگھ اور سیمانت شیکھر سمیت دیگر افراد موجود تھے۔



